Saturday, December 6, 2025
ہومSportsڈی گوکیش نے عالمی نمبر -1 کارلسن کو شکست دی

ڈی گوکیش نے عالمی نمبر -1 کارلسن کو شکست دی

کارلسن نے پہلے کہا تھا: مجھے ہرانے والا کوئی نہیں!

اسٹاوانگر (ناروے) 02 جون (یو این آئی) عالمی چیمپئن ڈوماراجو گوکیش نے ناروے شطرنج 2025 کے چھٹے راؤنڈ میں ایک شاندار مقابلے میں دنیا کے نمبر ایک شطرنج کھلاڑی میگنس کارلسن کو شکست دے دی۔ہندوستانی گرینڈ ماسٹر اور موجودہ عالمی چمپئن ڈی گوکیش نے ناروے شطرنج ٹورنامنٹ میں سابق عالمی چمپئن میگنس کارلسن کو ان کے ہی ملک میں شکست دے کر بڑی جیت درج کی۔ کھیل کے ایک موقع پر کارلسن کا پلڑا بھاری نظر آرہا تھالیکن گوکیش نے کارلسن کی خامیوں کا فائدہ اٹھایا اور بازی پلٹ کر کلاسیکل میچ میں شاندار فتح حاصل کی۔ گوکیش کی اس جیت کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ میں دونوں کھلاڑیوں کا اسکور 1-1 سے برابر ہو گیا ہے۔ناروے شطرنج ٹورنامنٹ میں یہ دوسرا موقع ہے جب کسی ہندوستانی کھلاڑی نے کلاسیکل فارمیٹ میں عالمی چیمپئن کارلسن کو شکست دی ہے۔ اس سے قبل آر پرگناندا نے اسی ٹورنامنٹ میں کارلسن کو شکست دی تھی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات