Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandسرودھرم سدبھاونا سمیتی کے وفدنے سٹی ایس پی اور دیہی ایس پی...

سرودھرم سدبھاونا سمیتی کے وفدنے سٹی ایس پی اور دیہی ایس پی کو مبارک باد دی

رانچی، یکم جون:سرودھرم سدبھاونا سمیتی کے ایک وفد نے رانچی کے نو تعینات سٹی ایس پی اجیت کمار اور دیہی ایس پی پراوین پشکر سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد دی۔کمیٹی کے صدر محمد اسلام، جنرل سکریٹری پردیپ رائے بابو اور مرکزی محرم کمیٹی کے جنرل سکریٹری عقیل الرحمن کی مشترکہ قیادت میں سرودھرم سدبھاونا سمیتی کے ایک وفد نے رانچی کے نو تعینات سٹی ایس پی اجیت کمار اور دیہی ایس پی پروین پشکر سے ملاقات کی اور گلدستہ اور پگڑی پیش کرکے ان کا شاندار استقبال کیا۔ وفد میں شامل لوگوں نے انہیں رانچی کے مختلف سلگتے ہوئے مسائل سے واقف کروایا اور مختلف نکات پر تبادلہ خیال کیا اور انتظامی سطح پر ان کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی بات کہی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے آنے والے بقرعید کے بارے میں بات کرتے ہوئے بقرعید کا تہوار باہمی ہم آہنگی کے ساتھ منانے کی بات کی۔وفد کی باتوں کو سنجیدگی سے سننے کے بعد سٹی ایس پی اور رورل ایس پی نے وفد میں شامل لوگوں کو یقین دلایا کہ بقرعید کے تہوار کے ساتھ ساتھ تمام تہواروں کو اتحاد، بھائی چارے اور باہمی ایکتا کے ساتھ منایا جائے اور اس ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے انتظامی سطح پر مکمل تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے رانچی کو جرائم سے پاک اور خوبصورت بنانے کی بات کی۔وفد میں خاص طور پر سرودھرم سدبھاونا سمیتی کے صدر محمد اسلام، نائب صدر اوم سنگھ، جنرل سیکریٹری پردیپ رائے بابو، سیکریٹری پرویز اختر، محمد اشتیاق، مرکزی محرم کمیٹی کے جنرل سیکرٹری عقیل الرحمن، نائب صدر آفتاب عالم، نوشاد عالم، مہاویر اوہدار، دانش خان، محمد شاہنواز، جسیم حسن شامل تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات