اعلیٰ تعلیم کے اخراجات اٹھائے گی ویکر سوسائٹی :تنویر احمد
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 29مئی: کانٹا ٹولی میں واقع سوسائٹی کے عارضی دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں فرینڈز آف ویکر سوسائٹی نے کہا کہ مسلم کمیونٹی کے طلباء نے جھارکھنڈ بورڈ امتحان 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاشرے کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے اپنی پڑھائی کے بل بوتے پر خاندان اور برادری کا وقار بڑھایا ہے جو کہ قابل تعریف ہے۔ تمام ہونہار طلباء مبارکباد کے مستحق ہیں۔پریس کانفرنس میں سوسائٹی نے اعلان کیا کہ فرینڈز آف ویکر سوسائٹی ضرورت مند ہونہار مسلم طلباء کی اعلیٰ تعلیم کے اخراجات اٹھائے گی۔ وہ لوگ جنہوں نے جے اے سی 10ویں بورڈ کے امتحانات میں 90% یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں۔کالجوں اور اسکولوں میں ان کے داخلے کے تمام اخراجات سوسائٹی اٹھائےگی۔ اس موقع پر تنظیم کے صدر تنویر احمد اور جنرل سکریٹری قمر صدیقی نے کہا کہ اس سال رانچی کی طالبہ تہرین فاطمہ نے ضلع میں ٹاپ کیا ہے اور پورے جھارکھنڈ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ جو پورے معاشرے کے لیے باعث فخر ہے۔ ایسے بہت سے طلباء کی شناخت ہو چکی ہے،جنہوں نے نامساعد حالات کے باوجود شاندار کامیابی حاصل کی۔ تنظیم کے سرپرست اور رکن ارشاد احمد نے کہا کہ تنظیم کا مقصد نہ صرف ان ہونہار طلباء کو مالی مدد فراہم کرنا ہے بلکہ انہیں روشن مستقبل کی طرف راغب کرنا بھی ہے۔ پریس کانفرنس میں سوسائٹی کے رکن خالد خلیل نے بھی اس کاوش کو سراہا اور اسے معاشرے کے لیے ایک متاثر کن قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رکھے جائیں گے اور ضرورت مند اور ہونہار طلباء کی مدد کی جائے گی۔ سوسائٹی کے صدر تنویر احمد نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی سوسائٹی انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے اعلان کے بعد جولائی کے مہینے میں تمام ہونہار طلباء کے لیے گالاایوارڈ، کونسلنگ کم اسکالرشپ ڈسٹری بیوشن پروگرام کا انعقاد کرے گی۔ جو ان تمام طلباء کو دیا جائے گا جنہوں نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ بورڈ کے امتحان 2025 میں 85% نمبر حاصل کیے ہیں۔ سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری قمر صدیقی نے اس پریس کانفرنس میں کہا کہ فرینڈز آف ویکر سوسائٹی گزشتہ 15 سالوں سے تعلیمی میدان میں کام کر رہی ہے،مالی طور پر کمزور طلباء کو وظائف فراہم کیے جاتے ہیں اور وہ اپنی تعلیم جاری رکھنے میں ان کی مدد کرتے ہیں۔ سوسائٹی کے سیکرٹری سہیل اختر نے کہا کہ فرینڈز آف ویکر سوسائٹی پرائمری، مڈل اور ہائی سکول کے ایسے تمام طلباء کی اسکول فیس ادا کرنے میں مدد کرتی ہے جن کی اسکول کی فیسیں بقایا ہیں۔ پروگرام میں سوسائٹی کے سرپرست اور اراکین ارشاد احمد، خالد خلیل، صدر تنویر احمد، جنرل سیکرٹری قمر صدیقی، سیکرٹری سہیل اختر، گلزار وغیرہ موجود تھے۔ اس اسکالرشپ پروگرام کے بارے میں معلومات کے لیے رابطہ کریں۔
تنویر احمد (صدر) – 9431101871
قمر صدیقی (جنرل سیکرٹری)۔9835184795



