Saturday, December 6, 2025
ہومNationalپنچکولہ میں دہرادون کے کاروباری خاندانکے سربراہ سمیت سات افراد نے خودکشی...

پنچکولہ میں دہرادون کے کاروباری خاندانکے سربراہ سمیت سات افراد نے خودکشی کر لی

چنڈی گڑھ، 27 مئی (ہ س)۔ ہریانہ کے پنچکولہ میں اتراکھنڈ کے دہرادون کے تاجر پروین متل نے اپنے خاندان کے چھ دیگر افراد کے ساتھ خودکشی کرلی۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے ایک خودکشی نوٹ برآمد ہوا ہے۔ یہ خاندان کچھ عرصے سے پنچکولہ میں کرائے کے مکان میں رہ رہا تھا۔ خودکشی کی وجہ مالی تنگی بتائی جارہی ہے۔پروین متل دہرادون میں ٹور اینڈ ٹریول کا کام کرتے تھے۔ اس کاروبار میں انہیں مسلسل نقصان ہو رہا تھا جس کی وجہ سے پورا خاندان پریشان تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ پروین متل نے اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ پیر کی رات باگیشور دھام کے دھیریندر شاستری کی کتھا سنی۔ رات 11.00 بجے کے قریب واپس آتے۔ وقت سیکٹر 27 کے قریب خاندان نے کار میں زہر کھا لیا۔ کچھ راہگیروں نے سڑک کے کنارے کھڑی گاڑی کے بارے میں پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس فوراً موقع پر پہنچی۔ گاڑی کے اندر کا منظر دیکھ کر دنگ رہ گئی۔ پولیس نے چھ لوگوں کو قریبی پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا۔ پروین متل، جو بے ہوش ملے، کو فوری طور پر سیکٹر 6 کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے علاج کے دوران تمام افراد کی موت کی تصدیق کردی۔ یہ اطلاع ملتے ہی ڈی سی پی ہمادری کوشک، ڈی سی پی (لا اینڈ آرڈر) امت دہیا اور فورینسک ٹیم کے اہلکار پہنچ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں خاندان کی خودکشی کی وجہ کاروبار میں نقصان معلوم ہوتا ہے۔ مرنے والوں میں پروین متل، والد دیش راج متل، ان کی ماں، بیوی، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مہلوک کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کو اطلاع کر دی گئی ہے۔
Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات