Tuesday, December 9, 2025
ہومNationalامارت شرعیہ کی مجلس ارباب حل وعقد نے مولانا احمد ولی فیصل...

امارت شرعیہ کی مجلس ارباب حل وعقد نے مولانا احمد ولی فیصل رحمانی کی امارت اور قیادت میں شرعی زندگی گذارنے کا عہد پیمان کیا

پھلواری شریف ۲۵ مئی (راست) امارت شرعیہ بہار،اڈیشہ وجھارکھنڈ کی مجلس ارباب حل وعقد نے مفکرملت امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی کی امارت وقیادت اوران کی سمع وطاعت میں شرعی زندگی گذارنے کا عہد وپیمان کیا ورکہاکہ جن ناعاقبت اندیشوںنے امارت شرعیہ کی سوسالہ عظمت ووقار اوراس کی عظمت رفتہ میں نقب زنی کی ناپاک سازشیں رچی ہیں ہم لوگ اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کے خود ساختہ امیر کو مسترد کرتے ہیں، مجلس ارباب حل وعقد کا یہ اجتماع 25؍مئی کو امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی کی صدارت میں المعہدالعالی کے پرشکوہ ہال میں منعقد ہوا، جس میں بہار،اڈیشہ وجھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے پانچ سو اکتالیس ارکان ارباب وحل وعقد نے شرکت کی اورامارت شرعیہ کو ہرجہت سے ترقی بہم پہونچانے کا وعدہ کیا ،اس موقع پر حضرت امیر شریعت مدظلہ نے تین بنیادی نکات پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ تحفظ اوقاف تحریک کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھاجائے ، ہرجمعرات کو روزہ رکھنے اور اجتماعی افطار کا اہتمام کیاجائے،جمعہ کو کالی پٹی باندھ کر نماز جمعہ ادا کیاجائے اور ہفتہ کے دن شب میں فلش لائٹ کے ذریعہ احتجاج درج کیاجائے، انہوں نے وقف ایکٹ 25سے پڑنے والے مضر اثرات پر بھی گفتگو کی۔ دوسرے یہ کہ ووٹر آئی کارڈ کے ذریعہ اپنے ووٹ کے تناسب کو بڑھانے پر توجہ دلائی اور تیسرے یہ کہ وقف ایکٹ کے خلاف گاندھی میدان میں اجلاس منعقد کرنے کی تجویز رکھی گئی ،حضرت امیر شریعت نے کہاکہ امارت شرعیہ فکر اسلامی کی عملی تصویر ہے جس کی کوئی تقسیم نہیں ہوسکتی ، لہذا غلط فہمی کو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہئے، امارت شرعیہ کے نائب امیر شریعت حضرت مولانا محمد شمشاد رحمانی قاسمی نے کہاکہ زندہ قوموں اور ملتوں پر ناگذیر حالات آتے رہتے ہیں، یہ حالات بسا اوقات اوپر اٹھانے کے لئے آتے ہیں، ہمیں اس سے ہرگز نہیں گھبرانا چاہئے، جو لوگ دروغ گوئی ،دجل وفریب اور دھوکہ دھری سے کام لیتے ہیں ایسے لوگ کہیں بھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوتے، امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم مولانامفتی محمد سعیدالرحمن قاسمی نے کہاکہ 29مارچ کو جن سازشی گروہوں نے امارت پر قبضہ کرنے کا منصوبہ بنایاتھا ،اللہ نے اس کو ان کے منصوبوںمیں ناکام کردیا ،کیونکہ اس ادارہ کو ہمارے بزرگوں نے اخلاص وللہیت کے جذبے سے قائم کیا اور انشاء اللہ یہ ادارہ ترقی کرتا رہے گا، ہم سب لوگوں کو موجودہ امیر شریعت کی امارت پر مکمل اعتماد وبھروسہ ہے،مفتی انور احمد قاسمی نے کہاکہ اگر پنچ وقتہ امام سے نماز میں غلطی ہوجاتی ہے تو نماز دہرانے کے لئے امام کو نہیں بدلا جاتاہے، مولانا جمیل احمد رحمانی مونگیر نے کہاکہ انتخاب امیر کے وقت جن لوگوں نے حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی کے ہاتھوں بیعت امارت کیا پھر وہ اپنے عمل سے پیچھے ہٹ کر نفاقی عمل کا ثبوت دیا جس کو ملت کبھی معاف نہیں کرے گی، مولانا ابوالکلام سوپول نے کہاکہ ہم سب فکر سجاد کے امین ہیں اس کی ہرھال میں حفاظت کریں گے، مولانا محمد مظاہر قاسمی سہرسہ نے کہاکہ جو بھی ذمہ داری دی جائے گی پورا کرنے کی کوشش کروں گا، جناب جاوید اقبال ایڈوکیٹ نے کہاکہ میں 45برسوں سے امارت سے وابستہ ہوں ، جو لوگ امارت کو کمزور کررہے ہیں وہ مخلص نہیں ہیں، مولانا شہاب ا لدین ازہری سوپول نے کہاکہ اس فتنہ کو کچلنے کی ہرجہت سے کوشش کی جائے گی، مولانا گوہر امام سنگی مسجد نے تنظیم ائمہ مساجد پٹنہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ہرطرح کے تعاون کا یقین دلایا، مولانا ابوالکلام شمسی قاسمی نے کہاکہ امارت شرعیہ کا اپنا ایک دستور وآئین ہے جس کے تحت اس کے سارے امور انجام پذیر ہوتے ہیں ہم اس کو کمزور نہیں ہونے دیں گے، مفتی ریاض احمد رحمانی مونگیر نے گاندھی میدان اجلاس کے لئے فردا فردا ذمہ داری دینے کی تجویز رکھی۔ اجلاس کی نظامت مولانا مفتی وصی احمد قاسمی نے بڑے ہی اچھے انداز میں انجام دیا اور فکر امارت اور طریقہ کار بیان کرکے شرکاء میں تازگی پیدا کرتے رہے،امارت شرعیہ کے نائب ناظم مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نے اجلاس کی تجاویز پیش کی اور مولانا احمد حسین قاسمی نے کلمات تشکر بیان کئے، اجلاس کی کارروائی کا آغاز مولانا محمد شاہد قاسمی قاضی شریعت دھنباد کی تلاوت سے ہوا ،مولانا محمد شمیم اکرم رحمانی نے نعت پیش کی اور آخر میں حضرت امیر شریعت کی دعاپر مجلس اختتام پذیر ہوئی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات