Sunday, December 7, 2025
ہومJharkhandمیّا ںسمان یوجنا کی رقم امروز فردا میںمل جا ئے گی

میّا ںسمان یوجنا کی رقم امروز فردا میںمل جا ئے گی

دو ماہ اپریل اور مئی کے لیے ایک ساتھ 5000 روپے ملیں گے

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی 16 مئی :جھارکھنڈ حکومت کی مہتواکانکشی میّا ںسمان یوجنا کے استفادہ کنندگان کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔ استفا دہ کنندگان کو دو ماہ اپریل اور مئی کے لیے ایک ساتھ 5000 روپے ملیں گے۔ خاص بات یہ ہے کہ بہت جلد 2 ماہ کے لیے 5000 روپے کی رقم استفادہ کنندگان کے اکاؤنٹ میں بھیج دی جائے گی۔ اس کے لیے محکمہ کی جانب سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ خواتین، بچوں کی ترقی اور سماجی تحفظ کے محکمے نے اسکیم کی رقم تمام ضلعی سیلوں کو مختص کردی ہے۔ محکمہ نے کل 9,609 کروڑ روپے کی رقم جاری کی ہے۔ رقم 1-2 دنوں کے اندر فائدہ اٹھانے والے کے اکاؤنٹ میں منتقل ہونے کا امکان ہے۔پوری ریاست میں، میّاں سمان یوجنا کے استفادہ کنندگان کی سب سے زیادہ تعداد گریڈیہہ میں ہے۔ دوسرے نمبر پر دارالحکومت رانچی، تیسرے نمبر پر دھنباد، چوتھے نمبر پر بوکارو اور پانچویں نمبر پر ضلع پلاموں ہے۔ سب سے زیادہ 907 کروڑ 50 لاکھ روپے گریڈیہہ ضلع کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ رانچی کے لیے 823 کروڑ 50 لاکھ روپے، دھنباد کے لیے 670 کروڑ 50 لاکھ روپے، بوکارو کے لیے 639 کروڑ روپے اور پلامو ںکے لیے 559 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سب سے کم 165 کروڑ روپے ضلع کھونٹی کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ اسی طرح دیگر تمام اضلاع کے لیے بھی فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات