سے ملنے ادارہ شرعیہ کا وفد بلیاوی کی قیادت میں کڈروکھٹاپہونچا
پینک نارائن پور/ رانچی ۔14 مئی:گذشتہ ۸ مئی ۲۰۲۵ کو جھارکھنڈ ضلع بوکاروتھانہ پینک نارائن پور کے کڈروکھٹا کے رہنے والے 27 سالہ عبد الکلام کومبینہ طور پر اسی گاؤں کے رہنے والے مورم مانجھی ، سکھلال ، پردیپ ، مہیندر، چھوٹے لال مرمر کے دونوں بیٹے ، پنودر کا دونوں بیٹا، رام جی مرمو کا بیٹا ، انیتادیوی، مہابیراور دیگر لوگوں نےایک بے بنیاد بہانہ بنا کر لنچنگ کیا اور پیٹ پیٹ کر بہیمانہ قتل کر دیا تھا جس کی وجہ سے مقتول کے اہل خانہ اور پورے محلہ کے مسلمان خوف ودہشت کے ماحول میں ہیں اس حادثہ نے جھارکھنڈ کے مسلمانوں کو جھک جھورکررکھ دیا ہے۔ آج مورخہ 13 مئی 2025کو لنچنگ کے شکار عبدالکلام کے اہل خانہ سے ملنے اور احوال واقعی کا جائزہ لینے مرکزی ادارہ شرعیہ کے نیشنل صدر حضرت مولانا غلام رسول بلیاوی سابق ممبر آف پارلیامنٹ پینک نارائن پور تھانہ کے کڈروکھٹا پہونچے حالات کا جائزہ لیا،مقتول کی والدہ اور دیگر اہل خانہ و اہل محلہ نیز نارائن پور پینک تھانہ کے اہلکاروں سے ملے، مقتول کی والدہ، چچا اور اہل خانہ نے ملت کے اس عظیم رہنما علامہ غلام رسول بلیاوی کو رو رو کر پورا داستان غم والم سنا یا، علامہ موصوف کی آنکھیں سن کر بھرا گئیں جذبات کوقابو میں کیا ،اہل خانہ کو تلقین صبر کیا اور پوری طاقت کے ساتھ انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی ۔ مولانا غلام رسول بلیاوی نے دورے کے دوران اہل محلہ اور صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لنچنگ کا یہ واقعہ سخت قابل مذمت ہے، اس حادثہ سے پورا ملک شرمسار ہے۔علامہ بلیاوی نے فرمایاکہ جھارکھنڈمیں اب تک چاردرجن سے زائدمسلم اقلیت کے لوگوں کو یہاں کے غنڈے، حکومت کے پالے ہوئے دلالوں نے لچنگ کر موت کے گھاٹ اتاردیااور اب تک نہ قاتل مجرموں کے خلاف سخت کارروائی ہوئی اور نہ ہی مقتولین کے ورثہ کو انصاف ملا، انہوں نے کہا کہ یہ نہایت افسوس اور شرم کی بات ہے کہ حکومت جھارکھنڈ مسلم اقلیت کی لنچنگ کانیاریکارڈ بنالیاہے جس سے اب یہ بات واضح ہورہی ہے کے راجہ کی پشت پناہی میں ایک سازش کے تحت مظلوم مسلمانوں کی لنچنگ کرائی جارہی ہے۔



