Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandایگرو ویلیو چین کو فروغ دینے کے مقصد سے ورکشاپ کا انعقاد

ایگرو ویلیو چین کو فروغ دینے کے مقصد سے ورکشاپ کا انعقاد

زراعت کو سائنس اور کاروبار کے نقطہ نظر سے دیکھنے کی ضرورت ہے: شلپی نیہاترکی

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 14 مئی: جھارکھنڈ میں ایگرو ویلیو چین کو فروغ دینے کے مقصد سے ڈائریکٹوریٹ آف اینیمل ہسبنڈری میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ محکمہ زراعت، حیوانات اور تعاون اور گرانٹ تھارنٹن بھارت ایل ایل پی نے مشترکہ طور پر اس ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس ورکشاپ میں ترقی پسند کسانوں اور ایف پی او سے وابستہ کسانوں نے شرکت کی۔ ایک روزہ ورکشاپ کا افتتاح زراعت، حیوانات اور تعاون کی وزیر شلپی نیہا ترکی نے چراغ جلا کر کیا۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر زراعت نے کہا کہ زراعت کو سائنس اور کاروبار کے نقطہ نظر سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ جب تک نقطہ نظر نہیں بدلتا، زراعت میں تبدیلی ممکن نہیں۔ آج لوگ خود مان رہے ہیں کہ محکمہ زراعت میں کچھ حرکت ہے۔ اب لوگ محکمہ زراعت کی اسکیموں کے بارے میں جانکاری حاصل کر رہے ہیں۔ ریاست کے عوام کو محکمہ زراعت سے کافی توقعات وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ایف پی او کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔ آج 3 ہزار سے 14 ہزار مرد و خواتین ایف پی او سے وابستہ ہیں۔ اجتماعی کوششوں سے بہت کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ زرعی شعبے میں ہونے والی پیداوار کو مارکیٹ سے کیسے جوڑا جائے اس پر کام کیا جا رہا ہے۔ نظام میں ہمیشہ مسلسل بہتری ہونی چاہیے۔ اس کے ساتھ ساتھ پالیسی کی سطح پر بھی آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ جھارکھنڈ لاہ کی کاشت میں سب سے آگے ہے لیکن اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ لاہ کی پیداوار سے وابستہ کسانوں کو صحیح قیمت ملے۔ اس موقع پر بڑکاگاؤں، ہزاری باغ کے ایف پی او کو 6 لاکھ 59 ہزار روپے کی گرانٹ دی گئی۔ ورکشاپ میں محکمہ جاتی سکریٹری ابوبکر صدیقی، ایگریکلچر ڈائرکٹر تاراچند، ریشو روی، پروفیسر وی پدمانند وغیرہ موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات