Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandڈی ایس پی ایم یو کے نام کو ویر بدھو بھگت یونیورسٹی...

ڈی ایس پی ایم یو کے نام کو ویر بدھو بھگت یونیورسٹی کیے جانے پر خوشی کا ماحول

حکومتِ جھارکھنڈ کے فیصلے کو انجمن فروغ اردونے کیا استقبال

رانچی12مئی (راست) انجمن فروغ اردو(جھارکھنڈ) آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن اور یونائیٹڈ ملی فورم کی مشترکہ طور پر میٹنگ مسجد جعفریہ ،وکرانت چوک،رانچی میں منعقد ہوئی جس میں رانچی کالج کے نام کو جھارکھنڈ کی سرزمین کے مجاہد آنجہانی بدھو بھگت یونیورسٹی کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا۔سرزمین جھارکھنڈآدی باسی قوم کی اجتماعی جدوجہد،قربانی اور فطرت سے لگاؤ کی بدولت ہمیشہ سے عظیم رہی ہے اور آج بھی یہ اپنی سادگی اور انسانیت نوازی کے ساتھ جل جنگل زمین کے حوالے سے استحصال اور منافرت کے خلاف امن و انصاف کی جدوجہد کی راہ پر گامزن ہے۔ ریاست جھارکھنڈ کی تشکیل کے بعدہم سب اب ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں جس کے نتیجے میں نئے نئے اقدام کیے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں ہمارا موقف بہت واضح ہے کہ ہم تمام عوامی امنگوں جمہوری قدروں اور عادلانہ فیصلے کے بھرپورتائیدکرتے رہے ہیںاورآئندہ بھی ہماری تائیدجاری رہے گی۔ہم سمجھتے ہیںکہ اسی سلسلے کی ایک کڑی رانچی میں قائم شیاما پرشادمکھرجی یونیورسیٹی کانام بدل کر آنجہانی بدھوبھگت کے نام سے منسوب کرنے کافیصلہ بھی ہے۔ ہم اس فیصلہ کو عوامی ہیروزکی سچی قدرومنزلت اورجھارکھنڈکی عوام کے لیے سچی خراج عقیدت سمجھتے ہیں۔ لہٰذا حکومت کے اس فیصلے کوقابل تحسین سمجھتے ہیں ۔پروگرام میں شہر کی کئی مشہور شخصیات نے حصہ لیا۔جن تنظیموں نے خوشی کا اظہار کیا اُن میں انجمن فروغ اردو،آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن،یونائیٹڈ ملی فورم اور انجمن جعفریہ کے نام خاص طور پر اہمیت کے حامل ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات