Saturday, December 6, 2025
ہومSportsدپیکا کماری، پارتھ سالونکھے نے کانسے کا تمغہ جیتا

دپیکا کماری، پارتھ سالونکھے نے کانسے کا تمغہ جیتا

شنگھائی، 11 مئی (یو این آئی) اولمپین دیپیکا کماری اور پارتھ سالونکے نے اتوار کو تیر اندازی ورلڈ کپ 2025 کے انفرادی ریکرو مقابلوں میں کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے ٹورنامنٹ میں کل سات تمغوں کے ساتھ اپنی مہم کا اختتام کیا۔دیپیکا کماری نے آج شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسے کا تمغہ جیتا۔ تیر اندازی ورلڈ کپ میں یہ ان کا 37 واں تمغہ ہے۔ اس کے ساتھ اب وہ سب سے زیادہ تمغے جیتنے والی ہندوستانی آرچر بن گئی ہیں۔دیپیکا، 12 ویں سیڈ نے، ٹوکیو 2020 کی گولڈ میڈل جیتنے والی ریپبلک آف کوریا کی ٹیم کی رکن کانگ چائے ینگ کو خواتین کے انفرادی ریکرو تیر اندازی کانسے کے تمغے کے مقابلے میں 7-3 سے شکست دے کر تمغہ جیتا۔ اس سے قبل دیپیکا نے کوارٹر فائنل میں چین کی لی جیامن کو 6-2 سے شکست دی تھی۔ سیمی فائنل میں، وہ جنوبی کوریا کی دفاعی اولمپک چیمپئن لم سیہیون سے 1-7 سے ہار گئیں۔دریں اثنا، پارتھ سالونکھے نے مردوں کے انفرادی ریکرو ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے کئی اپ سیٹ بنائے۔ سالونکھے نے کانسے کے تمغے کے مقابلے میں فرانسیسی تیر انداز بیپٹسٹ ایڈیس کو 6-4 سے شکست دی۔ ہندوستانی تیر انداز نے پہلے راؤنڈ میں ٹوکیو 2020 کے اولمپک چیمپئن میٹے گاجوس کو شوٹ آف میں شکست دی اور پھر کوارٹر فائنل میں جنوبی کوریا کے کم جے ڈیوک کو 6-2 سے شکست دی۔ کم جے ڈیوک ٹیم مقابلوں میں تین بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ہیں۔پارتھ سالونکھے کی گولڈ میڈل کی امیدوں کو سیمی فائنل میں دھچکا لگا، جہاں انہیں پیرس 2024 کے اولمپک چیمپئن جنوبی کوریا کے کم ووجن کے ہاتھوں 6-4 سے شکست ہوئی۔ہندوستان کی ریکریو ٹیمیں، جن میں دیپیکا اور دھیرج بومادیوارا کی مخلوط جوڑی، تروندیپ رائے، اتانو داس اور دھیرج کی مردوں کی تکڑی اور دیپیکا، انکیتا بھکت اور انشیکا کماری کی خواتین کی اکائی شامل ہیں، پوڈیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات