Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandجگل کشور اور سنجے سنگھ کےساتھ سینکڑوں لوگوں نے تھاما جے ایم...

جگل کشور اور سنجے سنگھ کےساتھ سینکڑوں لوگوں نے تھاما جے ایم ایم کا دامن

ونود پانڈے نے پارٹی کا پٹہ پہنا کر کیا خیرمقدم

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،6؍مئی : جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے بانی سرپرست شیبو سورین کی رہنمائی اور پارٹی کے مرکزی صدر اور وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی قیادت کے تئیں اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے،
آج مرکزی دفتر (کیمپ) میں رانچی ضلع سے منندر سنگھ کی قیادت میں اور پلاموں ضلع سے خاص طور سے جگل کشور اور سنجے سنگھ (امیش) کے ساتھ سینکڑوں لوگوںنے پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔ جے ایم ایم کے مرکزی جنرل سکریٹری اور ترجمان ونود کمار پانڈے نے سب کو پارٹی کا پٹہ پہنا کر پارٹی کی رکنیت دلاکر پارٹی میں ان کا خیرمقدم کیا اور انہیں پارٹی کی پالیسیوں اور اصولوں سے روشناس کراتے ہوئے تنظیم کو مضبوط بنا کر کام کرنے کا عہد دلایا ۔ رکنیت حاصل کرنے والوں میں گورو یادو، ببلو داس، نسیم انصاری، شبھم راج، رتیش کمار، سریش کمار، کنال چندراونشی، سورج منڈا، ششی منڈا، اجے کمار رائے، پنکج مہتو، فیروز اشرف، سونو منڈا، وویک ساہو، باسو دیو منڈا، سورج داس، پپو قریشی، سشیل تیواری، وکی چندرونشی ، وشال چندرونشی، رتیک ورما،محمد ذیشان رضا، یاسر حمید، اشوک کمار گپتا، امروز ساہل پٹھان، فاروق اعظم، منیش گپتا، وجےتگا، پون مہتو، وجے مہتو، منا مہتو، روی مہتو، سندیپ منج، راہل بڑائیک، پروین لوہرا، وجے اوراؤں، ہرجندر سنگھ، سمرجیت سنگھ، پیارے لال گپتا، انتھونی منج، محمد سیف ، محمد صاد، محمد شریف، محمد بنٹی، اتکرش کمار، پریم یادو کے ساتھ سینکڑوں لوگ شامل ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات