Saturday, December 6, 2025
ہومNationalوجن پور میں دو عیسائی مشنری پادری گرفتار؛ مذہب تبدیل کرانے کا الزام

وجن پور میں دو عیسائی مشنری پادری گرفتار؛ مذہب تبدیل کرانے کا الزام

جونپور، 05 مئی (ہ س) : ایک طرف جہاں ریاستی حکومت مذہبی تبدیلی پر پابندی کا قانون بنا کر مذہب کی تبدیلی کے خلاف گھیرا تنگ کر رہی ہے، وہیں دوسری طرف عیسائی مشنری مذہب کی تبدیلی کی میٹنگیں منعقد کر کے بڑی تعداد میں لوگوں کو عیسائی بنا رہے ہیں، جس کا ہر روز کسی نہ کسی مقام پر پردہ فاش ہو رہا ہے۔تازہ معاملہ سجان گنج تھانہ علاقہ کا ہے، جہاں اتوار کو مقامی لوگوں نے تھانہ سجان گنج میں تحریری شکایت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ گاؤں قطب پور کے رہائشی کھیم چند ولد رامدلار اور رام نارائن ولد کھیم چند عیسائی مشنریوں کے ذریعے چلائی جانے والی تبدیلی مذہب کی میٹنگ کر ہمیں لالچ دے رہے ہندو مذہب کے بارے میں گندی گندی باتیں بتا رہے تھے ۔ اس کے ساتھ ہی  عیسائی مذہب کو نہ ماننے پرمیرے اور میرے خاندان والوں کے بیمار ہو نے کی باتیں کرمجھ کو زبردستی عیسائی مذہب اپنا نے کے لئے مجبور کر رہے تھے۔ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پولیس نے فوری کارروائی کی، موقع پر پہنچ کر دو لوگوں کو گرفتار کر لیا۔ جائے وقوعہ سے عیسائی مشنریوں کی کچھ کتابیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔اس سلسلے میں ایس ایچ او یوزویندر کمار سنگھ نے بتایا کہ تبدیلی مذہب کی میٹنگ کی اطلاع ملتے ہی سجان گنج پولیس موقع پر پہنچی اور وہاں موجود دونوں پجاریوں کو گرفتار کر لیا۔ موقع سے ایک بائبل (انجیل)بھی برآمد ہوئی ہے۔ مذکورہ درخواست گزار کی درخواست کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے گی۔
Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات