عبدالقادر ربانی صدر اور محمد اسلام سکریٹری منتخب
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،4؍مئی : اسلامی مرکز کے سرپرست محمد سعید کی سرپرستی میں اور ادارہ شریعت جھارکھنڈ کے ناظم اعلیٰ مولانا قطب الدین رضوی کی نگرانی میں سرپرست محمد سعید کے حکم کے مطابق ہندپیدپیڑھی ، رانچی میں واقع اسلامی مرکز رانچی کی پرانی کمیٹی کو تحلیل کر دیا گیا اور عبدالقادر ربانی کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں نئی کمیٹی کا انتخاب متفقہ طور پر مکمل کر لیا گیا۔ واضح ہو کہ سرپرست محمد سعید کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ کر انہوں نے عبدالقادر ربانی کو تحریری احکامات دیے اور انہیں اسلامی مرکز کی نئی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ جس کے بعد تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے علمائے کرام اور عوام الناس کی موجودگی میں متفقہ طور پر اسلامی مرکز رانچی کی نئی کمیٹی کا انتخاب کیا گیا ۔ جس میں عبدالقادر ربانی کو متفقہ طور پر صدر بنایا گیا۔ سکریٹری کے لیے دو ناموں کی تجویز محمد اسلام اور حاجی محمد آفتاب کی پیش ہوئی، متفقہ طور پر محمد اسلام سکریٹری منتخب ہوئے۔ محمد اشتیاق اور محمد غلام نائب صدر، عقیل الرحمن اور آفتاب عالم جوائنٹ سکریٹری ، مولانا ڈاکٹر تاج الدین رضوی خزانچی اور مولانا محمد عابد کو متفقہ طور پر شریک خزانچی منتخب کر لیا گیا۔ اسلامی مرکز کے مہتم ، نائب مہتمم اور پرنسپل آفیشیل ممبر اور مجلس شوریٰ میں 21 رکنی علماء کو رکھا گیا۔ جس کاانتخاب کی ذمہ داری مولانا محمد عابد کو دی گئی۔ ایگزیکیوٹیو میں جاوید گدی، محمد گلزار ، محمد نعیم، آفتاب عالم، پرویز اختر، محمد اسلم، محمد ظفر، محمد اقبال، مظہر خان، حاجی اویس قادری، جسیم حسن، محمد رئیس، پرویز عالم ہندھ پیڑھی کو منتخب کیا گیا۔ میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ ایگزیکیوٹیو میں مختلف علاقوں سے صدر کے حکم کے مطابق مزید لوگوں کو شامل کیا جائےگا۔ انتخابی میٹنگ میں خاص طور سے مولانا قطب الدین رضوی، عبدالقادر ربانی، محمد اسلام، عقیل الرحمان، مولانا ڈاکٹر تاج الدین رضوی، قاری ایوب، مفتی محمد جمیل، مولانا عبدالسلام کئی علماء اور معززین موجود تھے۔



