Saturday, December 6, 2025
ہومSportsسبالینکا نے گاف کو شکست دے کر میڈرڈ اوپن کا خطاب جیت...

سبالینکا نے گاف کو شکست دے کر میڈرڈ اوپن کا خطاب جیت لیا

میڈرڈ، 4 مئی (یو این آئی) دنیا کی نمبر ایک خاتون ٹینس کھلاڑی آرینا سبالینکا نے کوکو گاف کو شکست دے کر میڈرڈ اوپن کا خطاب جیت لیا۔بیلاروس کی سبالینکا نے کاجا میجیکا کلے کورٹ پر سنسنی خیز فائنل میں امریکی گاف کو 6-3، 7-6 (7-3) سے شکست دیکر اپنا تیسرا میڈرڈ اوپن ٹائٹل جیتا۔ یہ ان کے ٹینس کیریئر کا 20 واں خطاب ہے۔اس سے قبل سبالینکا نے 2021 اور 2023 میں میڈرڈ اوپن کا خطاب جیتا تھا۔اس جیت کے ساتھ ہی سبالینکا نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ فتوحات کے معاملے میں چیک جمہوریہ کی کھلاڑی پیٹرا کویٹووا کے 2011، 2015 اور 2018 میں تین بار ٹائٹل جیتنے کی برابری کر لی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات