Sunday, December 7, 2025
ہومJharkhand’ساجھا قدم‘ کے بینر تلے البرٹ ایکا چوک پر وقف قانون میں تبدیلی کے...

’ساجھا قدم‘ کے بینر تلے البرٹ ایکا چوک پر وقف قانون میں تبدیلی کے خلاف احتجاج

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ، 3 ؍مئی: ’ساجھا قدم‘ کے بینر تلے درجنوں سماجی کارکنوں نے آج رانچی کے البرٹ ایکا چوک پر وقف ایکٹ میں کی گئی حالیہ تبدیلیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں تختیاں لے کر پرامن طریقے سے اپنے احتجاج کیا اور حکومت سے اس قانون پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔احتجاج میں شامل سماجی کارکنوں نے کہا کہ وہ مسلم کمیونٹی کے آئینی حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہندوستان کی مذہبی آزادی کی روایت کے حق میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مذہب پر مبنی ہندو قوم کے تصور کی مخالفت کرتے ہیں اور سیکولر ہندوستان کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔اس احتجاج میں پراویر پیٹر، ٹام ، ٹونی، لینا، تارا منی ساہو، ایلینا ہورو سمیت کئی سماجی کارکن موجود تھے۔ سبھی نے ایک آواز میں کہا کہ یہ آندولن کسی ایک مذہب کیلئے نہیں، بلکہ ہندوستان کی تکثیریت اور آئینی اقدار کیلئے ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات