Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandوقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف ڈورنڈا میں احتجاجی اجلاس آج

وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف ڈورنڈا میں احتجاجی اجلاس آج

رانچی، 3مئی: وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف اتوار کودوپہر 02 بجے رسالدار شاہ بابا عرس گراؤنڈ، ڈورنڈا، رانچی میں ایک “احتجاجی میٹنگ” کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا اہتمام مسلم یوتھ فورم نے کیا ہے جس میں سماجی اور مذہبی تنظیموں بشمول امارت شرعیہ جھارکھنڈ، ادار شرعیہ جھارکھنڈ، آمیا آرگنائزیشن، رسالدار شاہ بابا درگاہ کمیٹی، جھارکھنڈ تنظیم، ملت پنچایت ہند پیڑھی، اقرا انڈین رانچی، جمعیت المومنین چوراسی جھارکھنڈ،مرکزی محرم کمیٹی رانچی، مجلس علماء جھارکھنڈ،جماعت اسلامی ہند، انجمن جعفریہ، مرکزی انجمن کمیٹی ککدورو کانکے، ڈورنڈا مہاپنچایت، مومن اصلاحیہ پنچایت کڈرو سمیت سماجی اور مذہبی تنظیموں نے حمایت کی۔ سیاسی جماعتوں کے نمائندے، جھارکھنڈ اقلیتی کمیشن کے عہدیدار اور وقف کے معاملات سے واقف لوگ پروگرام میں حصہ لیں گے۔پروگرام میں آنے والے لوگوں سے پرامن طریقے سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔ جلسہ گاہ میں ہی پلے کارڈز، پوسٹرز، جھنڈے اور بینرز کا انتظام کیا گیا ہے۔یہ جانکاری مسلم یوتھ فورم کے صدر شاہد ایوبی نے دی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات