Saturday, December 6, 2025
ہومNationalگوا میں مذہبی لیرائی جاترا کے دوران بھگدڑ، 6 ہلاک، 15 زخمی

گوا میں مذہبی لیرائی جاترا کے دوران بھگدڑ، 6 ہلاک، 15 زخمی

پنجی، 3 مئی (ہ س): گوا کے شرگاوں میں آج صبح مشہور مذہبی لیرائی جاترا کے دوران بھگدڑ میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ بھگدڑ کے دوران روندنے سے 15 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ شمالی گوا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ یہ واقعہ سری گوا کے لیرائی دیوی مندر میں پیش آیا۔ گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان سے بات کی اور اس مشکل وقت میں اپنی مکمل حمایت دینے کی پیشکش کی۔عینی شاہدین کے مطابق لیرائی جاترا میں شرکت کے لیے بے چین لوگ اچانک بے قابو ہو گئے۔ اس سے افرا تفری مچ گئی۔ بہت سے عقیدت مند ایک دوسرے پر گر پڑے اور حالات قابو سے باہر ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم پہنچ گئی۔ زخمیوں کو شمالی گوا کے گوا میڈیکل کالج اور ضلع اسپتال ماپوسا میں داخل کرایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے اسپتال پہنچ کر زخمیوں کی حالت کا جائزہ لیا اور ان کے علاج کا سارا خرچ برداشت کرنے کا اعلان کیا۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے ایکس پر لکھا، ’’آج صبح شرگاوں میں لیرائی جاترا کے دوران جو بھگدڑ مچی وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ میں نے زخمیوں سے ملنے اسپتال کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ میں ذاتی طور پر صورتحال کی نگرانی کر رہا ہوں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مجھ سے بات کی اور صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس مشکل وقت میں اپنے مکمل تعاون کی پیشکش کی۔‘‘
Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات