Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandکپڑوں کی دکان میں آتشزدگی، دم گھٹنے سے معمر شخص جاں بحق

کپڑوں کی دکان میں آتشزدگی، دم گھٹنے سے معمر شخص جاں بحق

رانچی، 27 اپریل (ہ س)۔ رانچی کے لوئر بازار تھانہ علاقے میں کنتتولی چوک کے قریب کپڑے کی دکان میں اتوار کو آگ لگ گئی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ آگ کے باعث دکان کے پیچھے واقع مکان میں چھ سے زائد افراد پھنس گئے۔ شدید دھوئیں اور آگ کے باعث کوئی بھی گھر سے باہر نہیں نکل سکا۔ تاہم کچھ لوگوں کو مقامی لوگوں نے ایسبیسٹوس کی شیٹ توڑ کر باہر نکالا گیا۔ 59 سالہ معمر شخص عین العالم دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ عالم گارمنٹس نامی کپڑے کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔لوئر بازار پولیس اسٹیشن کے سربراہ دیانند نے بتایا کہ آگ میں دم گھٹنے سے ایک بزرگ کی موت ہوگئی۔ آگ پر قابو پا لیا گیا اور گھر میں پھنسے تمام لوگوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات