Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandہیمنت سورین کا اسپین میں صنعتی ترقی پر زور

ہیمنت سورین کا اسپین میں صنعتی ترقی پر زور

ہندوستانی سفیر کے ہمراہ اسپینش کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 25 اپریل:۔ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے اپنے سرکاری دورہ اسپین کے دوران ریاست کے پائیدار ترقیاتی وژن کو پیش کرتے ہوئے اسپینش کمپنیوں کو ریاست میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ اس موقع پر اسپین اور انڈورا میں بھارت کے سفیر، جناب دنیش کے. پٹنایک بھی موجود تھے۔سفیر ہند نے اسپین میں موجود کاروباری اداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جھارکھنڈ نہ صرف قدرتی وسائل سے مالا مال ہے بلکہ صنعتی ترقی کے وسیع امکانات رکھتا ہے۔ ہیمنت سورین نے زور دیا کہ ریاست صنعتی ترقی کے ساتھ ساتھ فطری ہم آہنگی کو برقرار رکھتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اور اسپینش سرمایہ کار اس سفر میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس دورے پر وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے ساتھ کلپنا سورین، چیف سکریٹری الکا تیواری، اویناش کمار اور دیگر افسران بھی ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات