Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalغزہ: جھڑپوں میں مزید 5 اسرائیلی فوجی ہلاک، ہلاکتوں کی تعداد 42...

غزہ: جھڑپوں میں مزید 5 اسرائیلی فوجی ہلاک، ہلاکتوں کی تعداد 42 ہو گئی

اسرائیلی فوج نے کل ہفتے کے روز اعلان کیا کہ غزہ میں ہونے والی لڑائیوں میں اس کے مزید پانچ فوجی مارے گئے، جس سے پٹی پر زمینی حملے کے بعد سے اس کی ہلاکتوں کی کل تعداد 42 ہو گئی۔

ٹائمز آف اسرائیل اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے وضاحت کی کہ شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائیوں کے دوران کل ایک افسر اور چار فوجی بھی شدید زخمی ہوئے۔ گولانی بٹالین کا ایک کمانڈر وسطی غزہ میں شدید زخمی ہوا۔

ایک ماہ سے زیادہ پہلے اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر اس وقت جنگ مسلط کی تھی جب حماس کے جنگجوؤں نے سرحدی باڑ توڑتے ہوئے اسرائیل پر حملہ کردیا تھا۔

ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری اسرائیلی جارحیت میں غزہ میں اب تک بارہ ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات