Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandضلع کانگریس کمیٹی کی کانگریس بھون میں میٹنگ

ضلع کانگریس کمیٹی کی کانگریس بھون میں میٹنگ

ریاستی کانگریس کمیٹی تنظیمی مضبوطی کیلئے سنجیدہ : شہزادہ انور

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 23؍اپریل : آج رانچی ضلع کانگریس کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ کانگریس بھون، رانچی میں ضلع صدر ڈاکٹر راکیش کرن مہتو کی صدارت میں ہوئی ۔ جس میں ریاستی کانگریس کمیٹی کی ہدایت کردہ تنظیم سازی اور آئین بچاؤ مہم پر بلاک صدر، بلاک سپروائزر اور ضلع کمیٹی کے عہدیداروں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں ایگزیکیوٹیو چیئرمین شہزادہ انور ضلعی مبصر کی حیثیت سے موجود تھے۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ انور نے کہا کہ جھارکھنڈ پردیش کانگریس کمیٹی تنظیمی بااختیار بنانے میں سنجیدہ ہے۔ تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے اب کسی قسم کی کوتاہی کی گنجائش نہیں ہے۔ لیڈروں اور کارکنوں کو ’’کرو یا مرو‘‘ کے اصول پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ضلع صدر ڈاکٹر راکیش کرن مہتو نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت میں ملک کا ماحول بہت خراب ہو چکا ہے۔ تمام آئینی ادارے غیر جانبداری کھو چکے ہیں۔ ملک ترقی کی پٹری سے ہٹ کر مذہبی اور سماجی تقسیم سے گزر رہا ہے۔ ایسے میں کانگریس کے ہر لیڈر اور کارکن کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے۔ ضلع صدر ڈاکٹر مہتو نے میٹنگ میں موجود تمام بلاک سپروائزرس، بلاک صدور، منڈل صدور اور ضلع عہدیداروں کو کانگریس پارٹی کے آئندہ پروگراموں اور تنظیم سازی کے پروگرام کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔میٹنگ میں بنیادی طور پر لال پریم پرکاش ناتھ شاہ دیو، رانچی ضلع دیہی خواتین کی صدر میری ترکی، یوتھ صدر امر ناتھ منڈا، اندرا توری، مدن کمار مہتو، بیلاس ترکی، عین الحق، شاہد احمد، بلرام ساہو، نسیم انصاری، ایتوا منڈا، مادھو کچھپ ، پردیپ منڈا، شیو دیپ، رمیش ناتھ منڈا، رمیش ناتھ منڈا ، سنجر خان، مہتاب عالم، محمداشتیاق ، جاوید اختر، ذاکر انصاری سمیت سینکڑوں رہنما اور کارکنان موجود تھے۔میٹنگ کے آخر میں پہلگام میں گزشتہ روز پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی گئی اور اس میں جاں بحق ہونے والوں کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات