Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandمدرسہ اسلامیہ محمودیہ مڑما میں تعلیمی سال کا آغاز

مدرسہ اسلامیہ محمودیہ مڑما میں تعلیمی سال کا آغاز

مانڈر:23؍ اپریل (پریس ریلیز) مدرسہ اسلامیہ محمودیہ سرسا ،مڑما، میسال، رانچی میں نئے تعلیمی سال کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میںمولانا علی حسین ندوی نے طلبہ کو اسباق یاد نہ ہونے کی وجہ اور بھولنے کی وجہ بھی بتایا کہ آج گناہوں سے نہ بچنااورموبائل کااستعمال کرنا ہے،اور انہوں نے اپنے بیان میں امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ کی بھی بتایا کہ انہوں نے کس طرح اتنے بڑے دنیا کےامام بنےاور مفتی شاہد رشیدی نے بچوں سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ علم وہ چیز ہے جس سے ہر انسان دیگر مخلوقات سے ممتازہوتے ہیں علم ہی کی وجہ سے اللہ تعالی نے حضرت آدم ؑ کو فرشتوں پر فوقیت اور فضیلت بخشی نیز حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر محمد مصطفی صلی اللہ تک جتنے بھی نبی ہیں وہ تمام ہر انسان سے زیادہ فضیلت اور خدا کے نزدیک مقرب ہیں و ہ علم ہی کی بنیاد پر ہے ۔مولانا عتیق الرحمن قاسمی نے مدرسہ کے اصول و ضوابط کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ مغرب تا عشاء اسباق یاد کرنے کا وقت ہے اس درمیان کھیل کود کرنا باتیں کرنا یہ سبق یاد نہ ہونے کے وجوہات ہیں اور مدرسہ کے اصول کے مطابق اپنی زندگی کو ہموار کرنا ضروری ہے ۔ مفتی ساجد مظاہری نے طلباء عزیز کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ علم وہ عظیم مقام ہے جسکی بدولت انسان میں انسانیت آتی ہےعلم ہی کے ذریعے سے انسان حلال و حرام میں تمیز کر پاتا ہے یہاں تک کہ علم ہی کے ذریعے سے انسان اپنے آپ کو پہچانتا ہے اور اپنے خالق و مالک کو پہچانتا ہے۔ عزیر طلباء اللہ نے آپ لوگوں کو چن کر منتخب کر کے علم حاصل کرنے کے لئے مدرسےمیں بھیجا ہے اور آپ لوگ اپنے ماں باپ کو چھوڑ کر اپنے گھر کو چھوڑ کر علم حاصل کرنے کے لئے آئے ہیں اپنے قیمتی وقت کو ضائع نہ کرے۔محنت اور لگن کے ساتھ اپنے تعلیم میں مصروف رہے اور اسباق کی پابندی کریں الله ہم لوگوں کو کہنے سننے سے زیادہ عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اخیر میں قاری محمد طہ مسعود مظاہری نے تمام طلباء عزیز کو دعائیں اور چند قرآن کریم کی تلاوت کروا کے طلباء کے اسباق کا آغاز کیا اور طلباء کی کامیابی وکامرانی اور پورے سال محنت اور لگن کے ساتھ پڑھنے کی دعا فرمائی اور ملک میں امن وامان قائم رہے اور جو مسلمانوں کے خلاف جو کالاکانوں پاس کیا گیا اللّٰہ تعالیٰ ظالم کے قدم اکھاڑ دے اور مسلمانوں کے قدم کو جما رکھنے کی اور علماء و تمام مساجد ومدارس ومکاتب اور مسلمانوں کے اوقاف کو اللّٰہ رب العالمین محفوظ فرمائے آمین ۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات