Monday, December 8, 2025
ہومInternationalٹرمپ 13 سے 16 مئی تک سعودی عرب ، امارات اور قطر...

ٹرمپ 13 سے 16 مئی تک سعودی عرب ، امارات اور قطر کا دورہ کریں گے

واشنگٹن ،23اپریل(ہ س): وائٹ ہاؤس کے اعلان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 13 سے 16 مئی کے درمیان سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ ٹرمپ مشرقِ وسطیٰ کے اس دورے میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔اس سے قبل صدر ٹرمپ یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ سعودی عرب کا دورہ کرنے اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انھوں نے “العربیہ نیوز” کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ سعودی ولی عہد کے ساتھ مل کر خطے میں امن کی بحالی کے لیے کام کریں گے۔اسی سلسلے میں، وائٹ ہاؤس کے ایک ذمے دار نے رواں سال مارچ میں بتایا تھا کہ ریاض میں متوقع بات چیت میں غیر ملکی سرمایہ کاری، خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے خاتمے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔یاد رہے کہ صدر بننے کے بعد ٹرمپ نے کسی بھی غیر ملکی رہنما کے ساتھ اپنا پہلا ٹیلی فونک رابطہ بھی سعودی ولی عہد کے ساتھ کیا تھا۔ اسے امریکی حلقوں میں “ایک مضبوط پیغام” قرار دیا گیا، جو کہ 80 سال سے ایک بنیادی شراکت دار اور دوست ملک کے لیے تھا۔اس رابطے کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں امن، سلامتی اور استحکام کے قیام کے لیے سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تعاون کے امکانات پر بات چیت ہوئی۔ علاوہ ازیں دہشت گردی کے خلاف دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا۔ اس کے جواب میں سعودی عرب نے اگلے چار سالوں میں امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے، اور تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ٹیلی فون کال کے دوران ولی عہد نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی متوقع اصلاحات امریکہ میں معاشی خوش حالی لا سکتی ہیں، جس سے سعودی عرب فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات