National

میزورم میں دوبارہ پولنگ میں 87 فیصد سے زیادہ ووٹ پڑے

218views

ایزول، 10 نومبر (یو این آئی) میزورم اسمبلی انتخابات کے لیےایک پولنگ بوتھ پرجمعہ کے روز دوبارہ پولنگ پرامن طریقے سے مکمل ہوئی جس میں 87.08 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
ایزول ساؤتھ-3 اسمبلی حلقہ کے موالونگتھو پولنگ بوتھ پر دوبارہ پولنگ ضروری ہوگئی تھی کیونکہ عہدیداروں نے ماک پولنگ کے نتائج کو ای وی ایم سے مٹانا اور انہیں حقیقی ووٹوں میں شامل کرنا بھول گئے تھے۔
حکام نے بتایا کہ دوبارہ پولنگ میں کل 1,084 رائے دہندگان میں سے 944 (484 خواتین اور 460 مرد) ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ یہ واحد پولنگ اسٹیشن ہے جہاں ریاست میں 40 رکنی اسمبلی کے لیے منگل کے روز ہونے والی ووٹنگ کے بعد دوبارہ پولنگ کرائی گئی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.