انفورسمینٹ ڈائریکٹریٹ نے ملازمت کے عوض زمین کے مبینہ گھپلے کے کیس میں اے کے انفو سسٹم کے پروموٹر امت کتیال کو گرفتار کر لیا ہے۔ وہ RJD کے سربراہ لالو پرساد یادو، اُن کے بیٹے اور بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کا مبینہ ساتھی ہے، جو منی لانڈرنگ اور ملازمت کے عوض زمین کے مبینہ گھپلے میں ملزم ہیں۔
ذرائع کے مطابق Amit Katyal پچھلے دو مہینے سے ED کے سَمن سے بچتا رہا ہے۔ اُسے کل ایجنسی کی پوچھ تاچھ کے بعد حراست میں لیا گیا۔ یہ معاملہ اُس وقت کا ہے، جب لالو پرساد یادو UPA کے دورِ حکومت میں ریلوے کے وزیر تھے۔



