Saturday, December 6, 2025
ہومSportsپاکستان کے ندیم کو نیرج چوپڑا کلاسک میں مدعو کیا گیا

پاکستان کے ندیم کو نیرج چوپڑا کلاسک میں مدعو کیا گیا

بنگلورو، 21 اپریل (یو این آئی) پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ پاکستان کے ارشد ندیم کو نیرج چوپڑا کلاسک جیولین تھرو مقابلے میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔اولمپک چیمپئن نیرج چوپڑا نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں ندیم کومقابلے میں مدعو کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم نے پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ پاکستان کے ارشد ندیم کو بھی مدعو کیا ہے تاہم ان کی جانب سے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی گئی’۔بنگلورو میں منعقد ہونے والے ایونٹ میں دنیا بھر کے کئی سرکردہ جیولین تھرورز گریناڈا کے موجودہ عالمی چیمپئن اینڈرسن پیٹرز، کینیا کے سابق عالمی چیمپئن جولیس یگو اور امریکی چیمپئن کرٹس تھامسن نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔نیرج نے کہا، “ہم دنیا بھر سے کچھ بہترین جیولن تھروور کا خیرمقدم کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں۔ اینڈرسن پیٹرس، جولیس یگو اور کرٹس تھامسن کی موجودگی یقینی طور پر مقابلے کی سطح کو بلند کرے گی اور نوجوان ہندوستانی جیولن تھرو کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔”

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات