نئی دہلی، 21 اپریل (یو این آئی):امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اپنی اہلیہ، امریکی خاتونِ ثانی اوشا وینس اور اپنے تین بچوں کے ساتھ آج صبح ہندوستان پہنچے امریکی نائب صدر اور خاتون ثانی کا پالم ہوائی اڈے پر ریلوے اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے استقبال کیا امریکی نائب صدر کا پالم ایئرپورٹ رسمی استقبال کیا گیا محترمہ اوشا وینس ایک لمبے سرخ لباس میں ملبوس تھیں اور ایک سفید کوٹ ان کے کندھوں پر تھا، جبکہ ان کے تین بچے - ایوان، وویک اور میرابیل ہندوستانی لباس پہنے ہوئے تھے - جن میں دو بیٹے کرتہ پائجامہ اور بیٹی لہنگا چولی میں ملبوس تھے ۔ہوائی اڈے پر، ان کا استقبال ہندوستانی اوڈیسی کلاسیکی رقص کے ساتھ کیا گیا۔امریکی نائب صدر، جو امریکی انتظامیہ کے سینئر اہلکاروں کے ساتھ ہیں، آج شام وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرنے والے ہیں ۔
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.