گورنر جھارکھنڈ نے ایئر شو کو قرار دیا ’ناقابل فراموش لمحہ‘
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 19 اپریل:۔ جھارکھنڈ کے گورنر نے سوریا کرن ایروبیٹک ٹیم کے شاندار ایئر شو کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایک ناقابلِ فراموش اور سنہرا موقع تھا جب ریاست کے عوام نے بھارتی فضائیہ کے حوصلے اور مہارت کا براہِ راست مشاہدہ کیا‘۔ عالمی معیار کے اس ایئر شو میں سوریا کرن ٹیم نے حیرت انگیز فضائی کرتب دکھا کر تماشائیوں کو مسحور کر دیا۔ گورنر نے ایم پی سنجے سیٹھ، بھارتی فضائیہ اور تمام منتظمین کو کامیاب انعقاد پر دل سے مبارکباد پیش کی۔









Users Today : 78
Users Yesterday : 349
Users Last 7 days : 2112
Users Last 30 days : 3600
Users This Month : 3586
Users This Year : 3600
Total Users : 4565143