جدید بھارت نیوز سروس
دیوگھر ، 12؍اپریل : گورنر سنتوش کمار گنگوار آج سابق وزیر بادل پترلیکھا کی آبائی رہائش گاہ دیوگھر ضلع کے کشماہا پر پہنچے، جہاں انہوں نے آنجہانی شری بادل پترلیکھ کے والد ہری شیکھ پترلیکھ کی تصویر پر گلپوشی کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ گورنر نے آنجہانی کی روح کے سکون کے لیے ایشور سے پرارتھنا کی اور سوگوار خاندان سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔



