۲۰؍شوال کے بعد قدیم و جدید تمام داخلہ بند کر دیے جائیں گے: قاری محمد امان اللہ رشیدی
جدید بھارت نیوز سروس
سمریا؍چترا،10اپریل:۔داخلہ کے خواہشمند طلبہ عزیز اور ان کے سرپرستان و ذمہ داران کو اطلاع دی جاتی ہے کہ صوبہ جہارکھنڈ کا معروف دینی و تعلیمی درسگاہ مدرسہ مظاہر الاسلام سمریا میں مورخہ 11؍ شوال المکرم 1446 ہجری مطابق 12؍ اپریل 2025 بروز سنیچر سے جدید و قدیم داخلے شروع ہو چکے ہیں۔ لہٰذا داخلہ کے خواہشمند طلبہ عزیز جلد از جلد داخلے کی کاروائی مکمل کرا لیں تاکہ متعینہ وقت پر باضابطہ تعلیم کا آغاز کیا جا سکے۔ نیز قدیم طلبہ داخلے کی تجدید 15؍شوال تک لازمی کرا لیں 20؍ شوال کے بعد قدیم و جدید تمام طرح کی داخلے کی کاروائی مکمل طور پر بند کر دی جائے گی۔ ایسے حفاظ طلبہ عزیز جو اجراء فارسی و عربی اول ایک ساتھ پڑھنا چاہتے ہیں ان کے لیے خوشخبری ہے کہ ایک ہی سال میں دو سالوں کا کورس مکمل کرا دیا جائے گا وہ آئندہ سال عربی دوم میں باآسانی پڑھنے کے لائق ہوں گے۔ ایسے طالب علم جو مدرسہ بورڈ سے فوقانیہ کا امتحان پاس کر چکے ہوں ان کے لیے انٹر کی تیاری اور ایگزام اور ٹیوشن کی سہولت منجانب مدرسہ ہذا فراہم کرائی جائے گی ٬ بعد نماز مغرب تعلیم بالغاں کا آغاز امسال سے شروع کیا گیا ہے۔ جس کی اطلاع سالانہ اشتہار میں بھی نشر کیا جا چکا ہے لہذا جو احباب اپنے بچپن کے زمانے میں کسی وجہ سے علم دین سے محروم رہے وہ مغرب تا عشاء ایک سے دو گھنٹہ درس میں وقت لگا کر ماہر اساتذہ کرام کی نگرانی میں اپنے آپ کو زیور تعلیم دین سے آراستہ کر سکتے ہیں ۔ ٬ ابتدائی درجات (نورانی قاعدہ وپارہ عم وغیرہ) میں امدادی داخلہ سے مدرسہ ہذا معذور ہوگا۔ یہ اطلاع شعبہ نشر اشاعت مدرسہ مظاہر الاسلام سمریا کی جانب سے شائع کیا گیا۔
(نوٹ) بوقت داخلہ طالب علم کا آدھار کارڈ کی کاپی اور ایک عدد فوٹو جمع کرنا لازمی ہے۔



