Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandجھارکھنڈ آندولنکاری سنگھرش مورچہ کے ایک نمائندہ وفد نے سودیویہ کمار سونو...

جھارکھنڈ آندولنکاری سنگھرش مورچہ کے ایک نمائندہ وفد نے سودیویہ کمار سونو سے ملاقات کی

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،09اپریل:۔جھارکھنڈ آندولنکاری سنگھرش مورچہ کے ایک نمائندہ وفد نے وزیر شہری ترقی سودیویہ کمار سونو سے اسمارٹ سٹی واقع ان کے رہائش میں ملاقات کی۔ نمائندہ وفد نے جھارکھنڈ تحریک کاروں کو سرکاری سمان، الگ پہچان، روزی- روزگار اور پلاننگ کی گارنٹی اور جیل جانے کی مجبوری ختم کرتے ہوئے سبھی کو سمان پنشن رقم دینے، جھارکھنڈ تحریک کار کاریڈور، جھارکھنڈ تحریک کار فلاح بورڈ، جھارکھنڈ تحریک کار فلاحی فنـڈ کی تشکیل کرنے اور تحریک کاروں کو میڈیکل کی سہولیات دینے وغیرہ کی مانگ کی۔ وزیر شہری ترقی سودیویہ کمار سونو نے کہا کہ ریاستی حکومت جھارکھنڈ تحریک کاروں کے جیل جانے کی مجبوری ختم کرنے کے معاملے میں کابینہ میں اتفاق رائے سے فیصلے کرے گی۔ انہوں نے فکر ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فرضی تحریک کاروں کی نشانزد کام کو روکا جانا چاہئے۔ غلط لوگوں کا نام جھارکھنڈ تحریک کار کے طور پر نشانزد ہو جانے سے بڑا دکھ ہوتا ہے۔ یہ ریاست جھارکھنڈ تحریک کاروں کی ایثار، جدوجہد اور قربانی کے بعد بنا ہے، ایسے میں فرضی لوگوں کے جھارکھنڈ تحریک کار بن جانے سے ریاست کے مفاد میں اچھا میسج نہیں جاتا ہے۔ انہوں نے تنظیم سے یہ کہا کہ وہ خود صحیح تحریک کاروں کو نشانزد کرے۔ نمائندہ وفد میں جھارکھنڈ آندولنکاری سنگھرش مورچہ کے بانی پرنسپل سکریٹری پشکر مہتو، کارگزار صدر جتیندر سنگھ کشواہا، مرکزی خزانچی سروجنی کچھپ، ضلع کوآرڈینیٹر سجیت کمار رام اور میٹروپولیٹن کوآرڈینیٹر پشپا بردیوا شامل تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات