Saturday, December 6, 2025
ہومNationalمیکسویل پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد

میکسویل پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد

چنڈی گڑھ، 9 اپریل (یو این آئی) پنجاب کنگز کے آل راؤنڈر گلین میکسویل پر چنئی سپر کنگز کے خلاف میچ کے دوران آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ان کی میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ اور ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔میکسویل کو منگل کی رات نیو پی سی اے اسٹیڈیم میں پنجاب اور چنئی کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا گیا۔ گلین میکسویل نے آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ آرٹیکل 2.2 (میچ کے دوران بدسلوکی اور بدنظمی) کے لیول 1 کے جرم کو قبول کر لیا ہے اور میچ ریفری کی سزاکو قبول کر لیا ہے۔آئی پی ایل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی سطح 1 کی خلاف ورزی پر میچ ریفری کا فیصلہ حتمی ہے۔قابل ذکر ہے کہ اس میچ میں پنجاب کنگز نے پریانش آریہ کی سنسنی خیز سنچری اور دباؤ میں نپی تلی گیندبازی کی بدولت چنئی سپر کنگز پر 18 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات