Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandگورنر نے ’انٹرنیشنل کانفرنس 2025 ‘کا افتتاح کیا

گورنر نے ’انٹرنیشنل کانفرنس 2025 ‘کا افتتاح کیا

ہندوستان کی سب سے بڑی طاقت اس کی نوجوان آبادی ہے:گورنر

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،04؍اپریل: گورنر سنتوش کمار گنگوار نے آج گوسنر کالج، رانچی میں“Developed India @ 2047: Charting Multidisciplinary a nd Multi-Institutional Pathways for Inclusive Growth and Global Leadership” کے موضوع پر منعقدہ “International Conference 2025” کا افتتاح کیا ۔انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ہندوستان صرف اقتصادی ترقی تک محدود نہیں ہے، بلکہ ہماری ثقافتی خوشحالی، سماجی ہم آہنگی اور سائنسی اختراع کا ایک مربوط عکاس ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کی سب سے بڑی طاقت اس کی نوجوان آبادی ہے اور ہمیں انہیں اختراع، اسٹارٹ اپس، تحقیق اور انٹرپرینیورشپ کی طرف ترغیب دینا ہے۔گورنر نے ’ وکست ہندوستان @2047 ‘ ’ آتم نربھر بھارت‘ ، میک ان انڈیا، ڈیجیٹل انڈیا اور ووکل فار لوک ، جیسی مہم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلے بھارت کو نہ صرف خود انحصار بنا رہی ہیں ، بلکہ اسے عالمی قیادت کی سمت میں فروغ دے رہی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بھارت آج دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ہب بن چکا ہے۔ جہاں کے جدت عالمی تبدیلی کا ذریعہ بن رہے ہیں۔ انہوںنے تعلیمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ طالب علموں کو صرف نوکری تلاش کرنے والا(Job Seeker) نہیں بلکہ روزگار تخلیق کرنے والا (Job Creater) بنانے کیلئے تعلیم فراہم کریں۔ گورنر نے کہا کہی تحقیقی کاموں میں اصلیت ضروری ہے۔ صرف کتابی علم ہی نہیں ،بلکہ سماجی طور پر مفید حل اور اختراعات پر مبنی تحقیق ترقی یافتہ ہندوستان کی راہ کو ہموار کریگا۔ انہوںنے مقامی مصنوعات، دستکاری، کھادی اور زرعی پر مبنی صنعتوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک عالمی مینوفیکچرنگ کا مرکز بن سکتا ہے اگر وہ روایتی علم اور جدیدیت کو ہم آہنگ کر سکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کانفرنس صرف علمی گفتگو تک محدود نہیں رہے گی بلکہ ٹھوس پالیسی تجاویز کے ذریعے قوم کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات