Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandریاستی کانگریس میں پانچ روزہ ’منتھن‘ کا آغاز

ریاستی کانگریس میں پانچ روزہ ’منتھن‘ کا آغاز

پارٹی کی مضبوطی کیلئےورکنگ سسٹم میں سدھار لانے کی ضرورت: کے راجو

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،26 ؍مارچ: تنظیم سازی 2025 مہم کے تحت، جھارکھنڈ پردیش کانگریس کمیٹی کا پانچ روزہ “منتھن” شروع ہوا۔ آج دو سیشن میں میٹنگ منعقد کی گئی۔ ریاستی کانگریس انچارج کے راجو اس میٹنگ میں مہمان خصوصی تھے۔ جبکہ میٹنگ کی صدارت ریاستی کانگریس صدر شری کیشو مہتو کملیش نے کی۔اس موقع پر، شری راجو نے وجوہات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے، گزشتہ انتخابات کے دوران حاصل کردہ ووٹ فیصد اور سماجی مساوات کے مطابق مختلف علاقوں میں حاصل کردہ ووٹ شیئر اور اسٹرائیک ریٹ کو سامنے رکھتے ہوئے جامع اصلاحات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا نتیجہ تسلی بخش نہیں ہے اور یہ بہت بڑا چیلنج ہے، ہمیں اس پر سوچنا ہو گا اور ورکنگ سسٹم کو بہتر کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مختلف ڈویژنوں کے دورے کے دوران تنظیم سازی کے معاملے پر ان چیلنجز کا تفصیلی مطالعہ کیا ہے۔ ہم نے دیکھا کہ یہاں تنظیمی طاقت کا فقدان ہے، ہم مختلف سماجی طبقات کے مسائل کو تیز طریقے سے اٹھانے میں کامیاب نہیں ہو پا رہے ہیں تاکہ کوئی بھی معاشرہ ہماری طرف راغب ہو، کانگریس نے اپنے وعدے کے مطابق تلنگانہ میں ذات پات کی مردم شماری کروا کر پسماندہ طبقے کو 42 فیصد ریزرویشن دیا ہے، ہمیں اس حوالے سے لوگوں کے درمیان جانا ہوگا، کچھ علاقوں میں قیادت کا فقدان ہے، ہمارے سامنے سب سے بڑا چیلنج باہمی اتحاد کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کارکنان قیادت سے اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس مناسب فورم نہیں ہے، ہم انہیں یہ فورم فراہم کریں گے۔ کارکن کام کرنا چاہتا ہے لیکن کام کرنے کے باوجود انہیں حوصلہ نہیں ملتا ۔ کارکنوں کو قائدین سے مسلسل رابطے میں رہنا ہو گا۔ اس کے لیے 14 اپریل کو ایپ لانچ کی جائے گی۔ کانگریس کارکنوں کے خیالات براہ راست سنے جائیں گے۔ کوئی مڈل مین نہیں ہوگا۔ اس کے لیے ایک کنیکٹ سینٹرشروع کیا جائے گا جہاں کارکن براہ راست اپنے خیالات پیش کرسکیں گے۔ 100 دن کا ایکشن پلان تیار ہے، لوگوں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں، اس کے بعد 15 جولائی کو ریاستی کمیٹی کی تشکیل نو کی جائے گی۔شری کیشو مہتو کملیش نے کہا کہ ہر ضلع کے لیے مبصرین کا اعلان کیا گیا ہے، انہیں 100 دن کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ مبصرین کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر ماہ کی یکم یا 15 تاریخ کو ضلع کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کریں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات