Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandکانگریس بھون میں دعوت افطار کا انعقاد

کانگریس بھون میں دعوت افطار کا انعقاد

ریاستی وزیر، ارکان اسمبلی سمیت کئی لوگوں نے شرکت کی

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،26مارچ:۔ کانگریس بھون، رانچی میں آج شام 6:06 بجے جھارکھنڈ پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین منظور انصاری اور رانچی میٹروپولیٹن اقلیتی کانگریس کے صدر حسین خان کی قیادت میں ایک دعوت افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور جھارکھنڈ کے انچارج کے راجو، ریاستی کانگریس کے صدر کیشو مہتو کملیش، جھارکھنڈ حکومت کی وزیر دیپیکا پانڈے سنگھ، شلپی نیہا ترکی، جے ایم ایم کے وزیر حفیظ الحسن، ایم ایل اے ڈاکٹر رامیشور ارائوں، ممتا دیوی، کارگزار صدر شہزادہ انور، سابق وزیر سبودھ کانت سہائے، سابق وزیر یوگیندر سائو، سابق کانگریس صدر راجیش ٹھاکر، سابق رکن اسمبلی امبا پرساد، رویندر سنگھ، راجیو رنجن، سنجے لال پاسوان نے شرکت کی۔ دارالحکومت رانچی کے سینکڑوں روزہ داروں نے افطار دعوت میں شرکت کی اور ریاست کے امن، ہم آہنگی، بھائی چارے اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ کمیٹی کے چیئرمین منظور انصاری نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ روزہ داروں نے شرکت کر کے باہمی اخوت، محبت اور ہم آہنگی کو بڑھانے کا پیغام دیا۔ امن و امان کے لیے دعا بھی کی۔ ایک دوسرے کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی۔ حسین خان نے کہا کہ رمضان المبارک کے موقع پر اللہ رب العزت کو یہ پسند ہے کہ روزہ دار ایک ہی شفمیں اکٹھے بیٹھ کر افطار کریں۔ ماہ رمضان میں افطار سے باہمی محبت اور بھائی چارے کی فضا پیدا ہوتی ہے۔ دعوت افطار پارٹی میں اختر علی، محمود علی، محمد صفر، حسنین زیدی، جان تیگا، ارباز عامر، قادری انصاری، فیروز خان، سمس تبریز، شاہد، فیروز خان، نور سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات