Saturday, December 6, 2025
ہومSportsمجھے یقین تھا کہ میں میچ جیت سکتا ہوں:آشوتوش

مجھے یقین تھا کہ میں میچ جیت سکتا ہوں:آشوتوش

وشاکھاپٹنم، 25 مارچ (یو این آئی) دہلی کیپٹلس کے بلے باز آشوتوش شرما نے کہا کہ مجھے خود پر اعتماد تھا کہ میں میچ جیت سکتا ہوں۔ میں نے پچھلے سال میچ ختم کرنے کے خیال کو ذہن میں رکھ کر پریکٹس کی تھی۔لکھنؤ سپر جائنٹس کو ایک وکٹ سے شکست دینے کے بعد دہلی کیپٹلز کے ہیرو بلے باز آشوتوش نے کہا کہ میں نے گزشتہ سال کے میچوں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ اس وقت میں اپنی ٹیم کو دو تین میچوں میں فتح کے بہت قریب لے گیاتھا، لیکن میچ فنشر کا کردار ادا نہیں کرسکا، گزشتہ سال میں نے صرف اس بات پر توجہ مرکوز کی تھی کہ مجھے میچ فنشر کا کرداراداکرنا ہے۔ گھریلو کرکٹ کے دوران بھی میں نے یہی کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے آپ پر یقین تھا کہ اگر میں آخری گیند تک کھیلتا ہوں تو میچ کا رخ بدل سکتا ہے۔ مجھے صرف پرسکون رہنا تھا اور میچ کو فتح کے بہت قریب لے جانا تھا۔ مجھے اس بارے میں بھی واضح ہونا تھا کہ مجھے کون سے شاٹس کھیلنے ہیں۔ مجھے وہی شاٹس کھیلنے تھے جن کی میں نے نیٹ میں پریکٹس کی تھی۔قابل ذکر ہے کہ لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف کل کے میچ میں آشوتوش شرما ایسے وقت میں بلے بازی کے لیے آئے جب دہلی کیپٹلس 113 رنز پر چھ وکٹ گنوانے کے بعد مشکلات سے دوچار تھی۔ ایسے وقت میں انہوں نے وپراج نگم کے ساتھ مل کر اننگ کو سنبھالا اور ٹیم کو فتح کی دہلیز پر لے گئے۔ آشوتوش شرما نے 31 گیندوں میں پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 66 رنز (ناٹ آؤٹ) کی میچ وننگ اننگ کھیلی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات