Thursday, December 18, 2025
ہومJharkhandریاستی میوزیم میں دو روزہ قومی سیمینار ’سنواد‘ کا انعقاد

ریاستی میوزیم میں دو روزہ قومی سیمینار ’سنواد‘ کا انعقاد

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،19؍مارچ: سیاحت، فن – ثقافتی، کھیل کود اور نوجوان امور محکمہ کی جانب سے ریاستی میوزیم میں دو روزہ قومی سیمینار ’سنواد‘ کا انعقاد کیا گیا ۔ افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی محکمہ کے وزیر سودیو یہ کمارسونو تھے۔ آصف اکرام ، ڈائرکٹر ثقافت ن پروگرام کے افتتاح پر روشنی ڈالا۔ میوزیم کو مستقبل کیلئے کیسے جدید اور موثر بنایا جائے ۔ تاکہ میوزیم کو ہر طبقہ، ہر برادری، اور ہر نسل کیلئے آسان اور پرکشش ہو۔ مہمان خصوصی وزیر نے کہا کہ میوزیم میں جدت کا ہونا وقت کی مانگ ہے۔ جھارکھنڈ ثقافتی اثاثے کے ساتھ ہر اثاثے سے خوشحال ریاست ہے۔ یہاں میوزیم کا ایک وسیع وژن ہے۔ہماری وراثت روایتی، ثقافت، تاریخی کے تحفظ کیلئے میوزیم کا کردار لاجواب ہے۔ ڈاکٹر آنند بردھن نے بیج تقریر کیا۔ ڈاکٹر راجیش پرساد، ڈاکٹر پرتیک گھوش، ڈاکٹر ستیش کمار کیمبورو، منیارسن راجندر، ڈاکٹر اچل پانڈیا، راہل سرین، ڈاکٹر متھورا رام استاد نے اپنے اپنے خیالات پیش کئے۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر کمل کمار بوس اور شکریہ کی تجویز میوزیم کے صدر شویندر کمار سنگھ پیش کی۔ 20 مارچ 2025 کو پروفیسر اوشا رانی تیواری، پروفیسر پردوش مشرا، گستاؤ امام، رنویر راج پوت، ڈاکٹر کمار سنجے جھا، ڈاکٹر نرسنگھ کمار، ڈاکٹر سنتوش کمار، ڈاکٹر سنجے کمار ترکی، اور ڈاکٹر ابھیشیک کمار گپتا اپنے اپنے خیالات رکھیںگے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات