Saturday, December 20, 2025
ہومNationalسونیا گاندھی نے منریگا کے بجٹ میں کمی پر تشویش کا کیا...

سونیا گاندھی نے منریگا کے بجٹ میں کمی پر تشویش کا کیا اظہار

مزدوری 400 روپے کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی، 18 مارچ:۔ (ایجنسی) کانگریس کی سینئر رہنما سونیا گاندھی نے راجیہ سبھا میں منریگا کے بجٹ میں کٹوتی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس اسکیم کو منصوبہ بند طریقے سے درکنار کر رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ منریگا کے تحت مزدوروں کی یومیہ اجرت کو بڑھا کر 400 روپے کیا جائے اور کام کے دنوں کی تعداد 100 سے بڑھا کر 253 کی جائے۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ سال 2024-25 کے لیے منریگا کے لیے 86000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جو گزشتہ 10 سالوں میں سب سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ گزشتہ سال کے خرچ سے 19297 کروڑ روپے کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں مسلسل کمی سے دیہی علاقوں میں روزگار اور لوگوں کی معاشی سلامتی متاثر ہو رہی ہے۔ سونیا گاندھی نے کہا، ’’منریگا لاکھوں غریب دیہی خاندانوں کے لیے زندگی کا سہارا ہے لیکن حکومت اسے کمزور کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ کم بجٹ اور اجرت میں عدم اضافے کی وجہ سے اسکیم کی افادیت کم ہو رہی ہے۔‘‘دوسری جانب، کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے لوک سبھا میں کیرالہ کے کسانوں کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے وائناڈ میں قدرتی آفت سے کسانوں کو ہوئے نقصان پر حکومت سے ہمدردی کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے جواب میں مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ قدرتی آفات کی صورت میں این ڈی آر ایف کے تحت مدد فراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کیرالہ کو 121 کروڑ روپے کی امداد دی گئی ہے اور حکومت ہر بحران میں کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات