Bihar

بہار اسمبلی کے گیٹ پر آنگن با ڑی سیویکاؤں کا مظاہرہ

179views

پٹنہ، 07 نومبر:۔ بہار قانون سازاسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوسرے دن منگل کے روزسینکڑوں آنگن باڑی کارکنان اسمبلی گیٹ کے باہر پہنچ گئیاور احتجاج شروع کر دیا۔ احتجاج کررہی سیویکاؤں کو ہٹانے کے لیے پولیس کو کافی مشقت کرنی پڑی۔اتنا ہی نہیں ان پر پانی کا بوچھار بھی کی گئی۔آنگن باڑی سیویکاؤں نے ریاستی حکومت کے نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو پر وعدہ خلافی کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو انتخابات کے دوران بار بار کہتے رہے کہ جب ان کی حکومت آئے گی تو بہار کی تمام ا?نگن باڑی سیویکاو?ں اورسہائیکا کا اعزازیہ دوگنا کر دیا جائے گا، لیکن حکومت بننے کے بعد اس پر عمل نہیں کیا گیا۔آنگن باڑی کارکنوں نے کہا کہ اس بار ہم نے زیر التوا مطالبات کی حمایت میں حکومت کے ساتھ ہمہ جہت جنگ لڑنے کی پوری تیاری کر لی ہے۔ مطالبات منوانے کے لیے جہاں بھی ضرورت پڑی احتجاج کیا جائے گا۔ ہم لوگ اب کسی کے جھوٹے وعدوں سے بہکنے والے نہیں ہیں۔ جب تک ہمارا موقف تسلیم نہیں کیا جاتا اسی طرح احتجاج جاری رکھیں گے۔ بہار قانون ساز اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوسرے دن اپوزیشن نے آنگن باڑی کارکنوں کے اعزازیہ میں اضافہ کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ کیا۔ اس کے بعدا سپیکر نے ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی۔ بی جے پی نے حکومت پر اپوزیشن کی آواز کو دبانے کا الزام لگاتے ہوئے ایوان کے باہر ہنگامہ کیا اور کہا کہ اس سنگین مسئلہ پر بات کرنے کے بجائے وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ اٹھ کر چلے گئے۔قائد حزب اختلاف وجے کمار سنہا نے کہا کہ آج آنگن باڑی سیویکا او ر سہائیکا کو لاٹھیاں سے پیٹاگیا۔ ان کی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی۔ مرکزی حکومت انہیں ہر ماہ 4500 روپے دے رہی ہے ، جو ہر ریاست کو ملتی ہے۔ مدھیہ پردیش میں ریاستی حکومت ساڑھے آٹھ ہزار روپے دیتی ہے۔ مہاراشٹر میں ریاستی حکومت آنگن باڑی کارکنوں کو 5600 روپے دیتی ہے، لیکن حکومت بہارصرف 1450 روپے دیتی ہے۔ حکومت بہارا?نگن باڑی سیویکا سہائیکا کو کم از کم 10,000 روپے کا اعزازیہ دے اور اس طرح لاٹھی چارج بند کرے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.