Thursday, December 18, 2025
ہومSportsمودی نے خصوصی اولمپکس میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں سے ملاقات کی

مودی نے خصوصی اولمپکس میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں سے ملاقات کی

نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں میڈل جیتنے والے ہندوستانی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد دی۔مسٹر مودی نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھاکہ ’’مجھے اپنے کھلاڑیوں پر بہت فخر ہے جنہوں نے اٹلی کے شہر ٹورین میں منعقدہ خصوصی اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں 33 تمغے جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔انہوں نے پارلیمنٹ میں ہندوستانی کھلاڑیوں کے دستے سے ملاقات کی اور انہیں ان کی کامیابیوں پر مبارکباد دی۔ خصوصی اولمپکس سرمائی کھیلوں کے تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں سے ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے ان کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی۔قابل ذکر ہے کہ اٹلی کے ٹورین میں منعقدہ اسپیشل اولمپکس سرمائی کھیلوں میں ہندوستانی ٹیم نے کل 33 تمغے جیتے ہیں جن میں آٹھ سونے، 18 چاندی اور سات کانسے کے تمغے شامل ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات