Jharkhand

رانچی کی سڑکوں پر ممبران اسمبلی کا فرضی جنازہ جلوس نکالاگیا

46views

میکون گیٹ سے سرم ٹولی چوک تک بنائے گئے فلائی اوور کے ریمپ کو ہٹانے کا مطالبہ

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی17 مارچ: راجدھانی رانچی میں میکان گیٹ سے لیکر سیرم ٹولی چوک تک تعمیر کیئےگئے نئے فلائی اوور کے سرنا استھل سیرم ٹولی کے نزدیک بنائے گئے ریمپ کو ہٹانے کے مطالبہ کو لیکر سیاست تیز ہوتی جارہی ہے۔ بی جے پی حامی آدیباسی تنظیموں کے ذریعہ آج بطور احتجاج رانچی میں سیرم ٹولی چوک اور ارگوڑا چوک سے شہید الرٹ ایکا چوک تک معدد ممبران اسمبلی کی شو یاترا نکالی گئی۔ احتجاج میں شامل لوگ وزیر اعلیٰ، سابق وزیر اعلیٰ چمپئی سورین اور با بولان مرانڈی سمیت معدد ممبران اسمبلی کے پتلوں کا جنازہ اٹھائے ہوئے چل رہے تھے۔ اس احتجاججی شو یاترا میں بڑی تعداد میں خواتین بھی شامل تھیں۔ احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ سیرم ٹولی چوک پر آدیباسیوں کا سب سے بڑا قدیم سرنا استھل قائم ہے۔ جس کی جگہ پر فلائی اوور کے ریمپکی تعمیر کر دی گئی ہےاسے یہاں پر تعمیر نہ کرنے کیلئے کافی پہلے سے احتجاج کیا جارہاہے اس بابت حکومت اور وزیر اعلیٰ تک بھی بات پہچائی جا چکی ہے، وزیر اعلیٰ نے یقین دہائی بھی کرائی تھی کہ سرم ٹولی سیرم استھل کے سامنے سے فلائی اوور کا ریمپ ہٹادیا جائےگا لیکن اس کے لئے اب تک کوئی قدم نہیں اٹھایا گیاہے اس احتجاجی جلوس کی قیادت کرنے والوںمیں پریم شاہی منڈا بھی شامل تھے۔جن کے بارے میں عام طور پر کہا جاتا ہے وہ بی جے پی کے بیحد قریبی ہیں۔
سیاسی روٹی سینکے کی سازش : اجے ترکی
کیندریہ سرنا سمیتی کے اجئے ترکی نے آج جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ وقت میں کیندریہ سیرم استھل سرم ٹولی میں ناجائز تجاوزات اور ریمپ ہٹا نے کو لیکر مختلف سیاستی جماعتوں کے ذریعہ آندولن اور احتجاج کیا جارہا ہے جو کہ بالکل غلط اور بے سمت آندولن ہےکیونکہ وزیر اعلیٰ پہلے کہہ چکے ہیں کہ اس مسئلے کا حل کرلیا جائےگا ۔اس باوجود بی جے پی اور اس سے تعلق رکھنے والی کئی دوسری جماعتیں اپنی سیاسی روٹی سینکنے کیلئے عوامی جذبات کے ساتھ کھلواڑ کرکے بھولے بھالے لوگوں کو اکسا کر انہیں گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.