Wednesday, December 17, 2025
ہومNationalدہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار 74؍ سالہ حاجی سلیم کی...

دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار 74؍ سالہ حاجی سلیم کی ضمانت عرضداشت سپریم کورٹ میں داخل

نئی دہلی13/ مارچ(راست):حیدر آباد دربھنگہ ٹرین اسلحہ ضبطی معاملے کا سامنا کررہے 74/ سالہ شخص کی ضمانت پر رہائی کے لیئے سپریم کورٹ آف انڈیا میں عرضداشت داخل کی گئی ہے جس پر سپریم کورٹ آف انڈیا جلد ہی سماعت کریگی۔ یو پی کے کیرانا کے رہنے والے حاجی سلیم کی ضمانت عرضداشت جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے توسط سے سپریم کورٹ میں داخل کی گئی ہے جس میں ملزم کی ضعیفی، بیماری اور مقدمہ کی سماعت میں ہونے والی تاخیر کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ملزم حاجی سلیم کی ضمانت پر رہائی کی درخواست کو پٹنہ ہائی کورٹ نے خارج کردیا تھا جس کے بعد جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کی ہدایت پر سپریم کورٹ آف انڈیا میں ایڈوکیٹ آن ریکارڈ چاند قریشی نے ضمانت عرضداشت داخل کی ہے جسے ایڈوکیٹ عارف علی، ایڈوکیٹ مجاہد احمد نے ٹرائل کورٹ کے وکیل واصف رحمن کی معاونت سے تیار کی ہے جس پر سینئر ایڈوکیٹ گورو اگروال بحث کریں گے۔۔واضح رہے کہ 17/ جولائی 2021 / کو دربھنگہ ریلوے پولس نے سکندرآباد ربھنگہ ایکسپریس ٹرین کے پارسل بوگی میں مبینہ طور پر دھماکہ خیز مادہ بر آمد ہونے اور پارسل نکالتے وقت اس کے پھٹ جانے کے بعد پولس نے مقدمہ درج کیا تھا اورع سی سی فوٹیج کی مدد سے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر پارسل بک کرنے والے محمد سفیان اور ناصر ملک کو گرفتار کیا تھا جن کا تعلق یو پی سے۔
دونوں ملزمین کی گرفتاری کے بعد انہوں نے عرض گذار حاجی سلیم کا اپنے بیان میں نام لیا تھا جس کے بعد 74/ سالہ حاجی سلیم کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات