Wednesday, December 10, 2025
ہومJharkhandووٹر شناختی کارڈ سے متعلق زیر التواء درخواستوں کو جلد حل کیا...

ووٹر شناختی کارڈ سے متعلق زیر التواء درخواستوں کو جلد حل کیا جائے

چیف الیکشن افسر کے۔ روی کمار نے جائزہ اجلاس میں ہدائت دی

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 12 مارچ:۔ چیف الیکٹورل افسر کے۔ روی کمار نے تمام اضلاع کے ڈپٹی الیکشن افسروں اور الیکشن آفس کے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ منعقدہ جائزہ میٹنگ میں کے روی کمار نے ووٹر شناختی کارڈ سے متعلق زیر التوا درخواستوں کو جلد نمٹانے کی ہدایت دی۔ تاکہ کسی بھی ووٹر کو رجسٹریشن میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ووٹر لسٹ میں بہتری اور صفر کی غلطی کا ہدف
کے روی کمار نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے واضح ہدایات دی ہیں کہ ووٹر شناختی کارڈ بنانے کے عمل میں ’’زیرو ایرر‘‘ کا ہدف رکھا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ووٹر لسٹ کی تیاری اور اندراج کا عمل گزشتہ انتخابات میں بہتر تھا جسے مستقبل میں بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ جاری رکھا جائے۔
NGSP پورٹل پر شکایات زیر التوا نہیں رہنی چاہئیں
چیف الیکٹورل افسر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ این جی ایس پی پورٹل پر کوئی شکایت زیر التوا نہیں رہنی چاہئے۔ تمام شکایات کو بروقت حل کیا جائے اور متعلقہ ووٹرز کو اس سے آگاہ کیا جائے۔
اس میٹنگ میں جوائنٹ چیف الیکٹورل افسر سبودھ کمار، اسسٹنٹ چیف الیکٹورل افسر دیو داس دتہ، جونیئر الیکٹورل افسر سنیل کمار، تمام اضلاع کے ڈپٹی الیکٹورل آفیسرز اور الیکشن سے متعلق دیگر افسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات