نئی دہلی:ہندوستان کے مشہور و معروف کرکٹر سید عابد علی کا آج 83 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ وہ ہندوستانی ٹیم کے لیے آل راؤنڈر کے طور پر کھیلتے تھے۔ انھوں نے ہندوستان کے لیے 29 ٹیسٹ اور 5 وَنڈے میچ کھیلے تھے۔ اپنے بین الاقوامی کیریئر میں انھوں نے 54 وکٹ لینے کے ساتھ ساتھ 7 نصف سنچری بھی لگائی۔ فرسٹ کلاس اور لسٹ اے کیریئر میں انھوں نے مجموعی طور پر 416 وکٹ لینے کے ساتھ ساتھ 13 سنچری بھی اپنے نام کیے۔ وہ اپنی فیلڈنگ کے لیے بہت مشہور تھے۔سید عابد علی کے انتقال کی خبر سے کرکٹ طبقہ رنج و الم میں مبتلا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اظہار تعزیت کا ایک دراز سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ ہندوستان کے مایہ ناز بلے باز سنیل گواسکر، سابق تیز گیندباز ڈوڈا گنیش اور اسپنر پرگیان اوجھا نے ان کے انتقال پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4595463