Saturday, December 6, 2025
ہومBiharبیگوسرائے کی ریا کماری ہندوستانی کبڈی ٹیم کے کیمپ میں منتخب

بیگوسرائے کی ریا کماری ہندوستانی کبڈی ٹیم کے کیمپ میں منتخب

پٹنہ، 19 فروری (یو این آئی) بہار کے بیگوسرائے ضلع کی کبڈی کھلاڑی ریا کماری کو ہندوستانی کبڈی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ریا کماری بہار اسٹیٹ اسپورٹس اتھارٹی میں کام کر رہی ہیں یہ تربیتی کیمپ 5 سے 9 مارچ تک ایران میں ہونے والی ایشین کبڈی چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ہندوستانی ٹیم کے لیے لگایا گیا ہے۔ سونی پت کے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا ٹریننگ سینٹر میں تربیتی کیمپ شروع ہوچکا ہے، ریا کا انتخاب کرنال (ہریانہ) میں منعقدہ سینئر نیشنل ویمن کبڈی چیمپئن شپ میں اس کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ ریا کماری پہلے ہی سائی سنٹر، سونی پت میں تربیت لے رہی ہیں۔ریا کی اس کامیابی پر بہار اسٹیٹ کبڈی ایسوسی ایشن کے سرپرست اور وزیر اعلیٰ بہار حکومت کے مشیر انجنی کمار سنگھ، چیئرمین کمار وجے سنگھ، صدر اپوروا سکانت، سیکریٹری وپل کمار سنگھ، دوہا ایشین گیمز کے گولڈ میڈلسٹ راجیو کمار سنگھ، این آئی ایس کوچ بھاویش کمار، این آئی ایس کوچ چاندنی کماری، بیگوسرائے ضلع کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر شیام نند سنگا (پنا لال) سکریٹری سروج کمار نے مبارکباد دی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات