رانچی، 18 فروری (یو این آئی) جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے وکیل سورج کمار کا آج اچانک انتقال ہو گیا۔مسٹر کمار جیسے ہی جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں ایک کیس کی بحث کے بعد کمرہ عدالت سے باہر آئے تو وہ بے ہوش ہو گئے۔ اس کے بعد ساتھی وکیلوں کی مدد سے انہیں اٹھا کر جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں واقع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ بعد میں سورج کمار کو پارس ہسپتال لے جایا گیا لیکن ان کی جان نہیں بچائی جاسکی۔ایڈوکیٹ سورج کمار نے اپنے پیچھے بیوی اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔ ایڈوکیٹ جنرل راجیو رنجن، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سچن کمار، دھیرج کمار، نوین کمار، اشوک کمار اور رام سبھگ سنگھ نے ایڈوکیٹ سورج کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔



