محکموں کو اپنے جوابات وقت پر تیار رکھنے کی ہدائت
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 18 فروری:۔ اسمبلی اسپیکر رویندر ناتھ مہتو نے آئندہ بجٹ اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران اسمبلی کے اسپیکر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ تمام محکمے اپنے جوابات وقت پر تیار رکھیں، تاکہ اراکین اسمبلی کے پوچھے گئے سوالات کا صحیح اور درست جواب دیا جاسکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ کسی سوال کا جواب کسی اور موضوع سے متعلق ہو۔
امن و امان پر تبادلہ خیال
میٹنگ میں ریاست میں مختلف تنظیموں کی طرف سے کئے جا رہے احتجاج اور محاصروں کے پیش نظر امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہدایات دی گئیں۔ سپیکر اسمبلی نے اس بات پر زور دیا کہ امن و امان کے حوالے سے کوئی سستی نہ برتی جائے۔
قائد حزب اختلاف کی عدم موجودگی
اپوزیشن لیڈر کی عدم موجودگی پر سپیکر اسمبلی نے کہا کہ اپوزیشن پارٹی کو مسائل کا سامنا ہے کیونکہ عام طور پر اپوزیشن لیڈر ہی اپوزیشن جماعتوں کو منظم اور چلاتا ہے۔ تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ قائد حزب اختلاف کا تقرر جلد کر دیا جائے گا۔ اس میٹنگ میں چیف سکریٹری الکا تیواری، ہوم سکریٹری، ڈی جی پی، مختلف محکموں کے سکریٹریز، رانچی کے ایس ایس پی اور رانچی ڈی سی سمیت کئی سینئر افسران موجود تھے۔



