Sports

اسپنرس کی فوج کیوں منتخب کی؟

27views

اشون کا سلیکشن کمیٹی سے سوال

نئی دہلی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر روی چندران ایشون نے چیمپئینز ٹرافی میں اسپنرز کی فوج منتخب کرنے پر حیرانگی کا انکشاف کردیا۔اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپنر روی چندران ایشون نے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں 5 اسپنرز کی سلیکشن سمجھ سے باہر ہے، ان کی وجہ اہم بیٹر یشسوی جیسوال کو ہمیں اسکواڈ سے باہر کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ ٹیم اپنے میچز دبئی میں کھیلے گی اور اسکواڈ میں کلدیپ یادیو، اکشر پٹیل، ورون چکرورتی، رویندرا جڈیجا اور واشنگٹن سندر کوشامل کیا گیا، اتنے زیادہ اسپنرز کیا موثر ثابت ہوں گے یا ہمیں بیٹنگ سے میچ جیتنے کی کوشش کرنی چاہیے تھی؟۔ایشون نے کہا کہ 2 لیفٹ آرم اسپنرز بہترین آل راؤنڈر ہیں، اس لیے اکشرپٹیل اور جڈیجا تو کھیلیں گے، اسی طرح پیس اٹیک میں ہاردک پانڈیا بھی الیون کا حصہ ہوں گے، اس صورت میں اگر آپ نے ورون چکرورتی کو بھی کھلایا تو پھر الیون سے ایک پیسر ڈراپ کرنا ہوگا، ورنہ ہاردک کی جگہ کون آئے گا؟۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا، ایونٹ کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ اگلے روز بھارت کو دبئی میں بنگلادیش کا چیلنج درپیش ہوگا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.