Thursday, December 18, 2025
ہومSportsرجت پاٹیدار ہوں گے آر سی بی کے کپتان

رجت پاٹیدار ہوں گے آر سی بی کے کپتان

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے 21 مارچ سے شروع ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے لیے رجت پاٹیدار کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔آر سی بی نے جمعرات کو منعقدہ ایک تقریب میں رجت پاٹیدار کو ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ اس دوران ٹیم ڈائریکٹر مو بوبٹ، ہیڈ کوچ اینڈی فلاور اور رجت پاٹیدار موجود تھے۔ 2021 میں فرنچائز میں شامل ہونے کے بعد سے، رجت نے تین سیزن میں 28 میچوں میں 85.158 کے اسٹرائیک ریٹ سے 799 رن بنائے ہیں۔آر سی بی نے نومبر میں ہونے والی میگا نیلامی سے پہلے رجت کو ریٹین کیا تھا۔ وہ پہلی بار آئی پی ایل میں کپتانی کریں گے۔ گھریلو سطح پر، انہوں نے 20 اوور کی سید مشتاق علی ٹرافی اور 50 اوور کی وجے ہزارے ٹرافی کے 25-2024 سیزن میں مدھیہ پردیش کی ٹیم کی کپتانی کی ہے۔واضح رہے کہ آر سی بی تین بار آئی پی ایل فائنل میں پہنچی ہے لیکن ابھی تک خطاب نہیں جیت پائی ہے۔
’’فرنچائزی نے کوہلی کا ایک ویڈیو شیئر کیا، جس میں انہوںنے پاٹیدار کو کپتان بنائے جانے پر مبارکباد دی۔ انہوںنے کہا کہ ، میں اور ٹیم کے دیگر ممبر آپ کے ساتھ ہیں، رجت۔ جس طرح سے آپ نے اس فرنچائزی میں ترقی کی ہے اور جس طرح سے آپنے پرفارم کیا ہے، آپ نے سبھی آر سی بی شائقین کے دلوں میں جگہ بنائی ہے۔ آپ اس کے حقدار ہیں‘‘۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات