Friday, December 19, 2025
ہومJharkhandمہا کمبھ سے واپس آرہی گاڑی کو حادثہ، تین کی موت

مہا کمبھ سے واپس آرہی گاڑی کو حادثہ، تین کی موت

پانچ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں

جدید بھارت نیوز سروس
ہزاری باغ، 10 فروری:۔ مہا کمبھ میں نہانے کے بعد واپس آنے والے عقیدت مندوں کی گاڑی ہزاری باغ کی چرہی گھاٹی میں حادثہ کا شکار ہوگئی۔ جس میں تین افراد کی موت ہو گئی ہے۔ پانچ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد خواتین ہیں۔ مرنے والوں میں انش دیوی، سنجو دیوی اور سونی دیوی شامل ہیں۔ زخمیوں میں رنجو دیوی، پنیتا دیوی، آسیتا دیوی، اوما دیوی اور جیوتی دیوی شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ سبھی رانچی سے مہا کمبھ ھ کے لیے روانہ ہوئے تھے اور سبھی ایک ہی خاندان کے رہنے والے تھے۔ مہا کمبھ ھ سے نہانے کے بعد واپس آتے ہوئے ان کی گاڑی وادی چرہی کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئی۔ متوفی انش دیوی گملا کی رہنے والی ہے۔ سنجو دیوی اور سونی دیوی رانچی آدیواسی چوک آئی ٹی آئی کے رہائشی ہیں۔ زخمیوں میں رنجو دیوی اور اوما دیوی ماں بیٹی شامل ہیں۔ دونوں آئی ٹی آئی چوک کے قریب کے رہنے والے ہیں۔ پنیتا دیوی بندو، آسیتا دیوی مندر اور جیوتی دیوی بھی رانچی کی رہنے والی ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات